خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 575 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 575

خطبات طاہر جلدم 575 خطبه جمعه ۲۸/ جون ۱۹۸۵ء قرآن اور آنحضرت ﷺ کے دشمنوں کے ہاتھ کس طرح مضبوط کر رہے ہیں اور وہاں بھی کوئی نئی چیز نہیں لاتے پہلوں کے تمسخر کو ہی دہرا رہے ہیں۔اس تفصیل سے تاریخ دہرا رہی ہے اپنے آپ کو کہ حیرت ہوتی ہے۔جتنے تمسخر عیسائی دشمنوں نے یا آریہ دشمنوں نے یا دیگر دشمنوں نے آنحضرت ﷺ یا قرآن کریم سے کئے ہیں ایک ایک کو آپ اٹھا کر دیکھ لیں وہ سارے دہرائے جا رہے ہیں ، ایک بھی نہیں چھوڑ رہے اور جو اس سے الله پہلے گزشتہ انبیاء کے ساتھ تمسخر ہوا کرتے تھے وہ آنحضرت ﷺ کے ساتھ ظالم کرتے رہے تو اس لحاظ سے بھی تفصیل کے ساتھ یہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے انکار کی بہت سی وجوہات ہیں اور ان وجوہات میں سے تکبر بھی ہے اور خوف بھی ہے اور شرک بھی ہے اور خدا تعالیٰ مختلف جگہوں، مختلف آیات میں ان سب امور کو الگ بیان فرماتا ہے۔چنانچہ جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا يُنَادَونَ لَمَقْتُ اللهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيْمَانِ فَتَكْفُرُونَ (المومن (1) کہ وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ہے انہیں پکارا جائے گا اور وہ متنبہ کئے جائیں گے لَمَقْتُ اللهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ کہ تم آپس میں ایک دوسرے کے ڈر سے خوف سے منکر ہو گئے ، ایک دوسرے کے ایذا رسانی کے ڈر سے منکر ہو گئے ہم تمہیں بتاتے ہیں اللہ زیادہ اس بات کا حق دار ہے کہ اس کا خوف کیا جائے اس کی پکڑ اور اس کی ناراضگی زیادہ بڑی ہوگی اور زیادہ سخت ہوگی اِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيْمَانِ فَتَكْفُرُونَ جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے ہو اور انکار کر رہے ہوتے ہو لوگوں کے خوف سے تو یہ بات یاد رکھ لیا کرو اور اکثر احمدی جانتے اور احمدیوں میں سے شاید ہی کوئی ہو جس کو یہ تجربہ نہ ہوا ہو کہ جب وہ گفتگو کرتا ہے جب وہ دلائل سے سمجھا لیتا ہے تو بہت سے لوگ معذرت کرتے ہیں کھلی کھلی، کہتے ہیں دیکھو ہم میں طاقت نہیں ہے لوگوں کی دشمنیاں مول لینے کی ، ہمارا خاندان بڑا ہے ، ہمارے علاقے کا مولوی کرخت ہے، ہمارے