خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 576 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 576

خطبات طاہر جلد۴ 576 خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء ہاں احمدیت کی ایسی دشمنی پائی جاتی ہے، ہماری برادری بڑی سخت ہے اور قوی ہے اس لئے ہمیں تم کمزور سمجھولو ہم ایمان نہیں لا سکتے ، ہاں ہم جانتے ہیں کہ تم سچے ہو قرآن کریم نے اس پہلو کو بھی باقی نہیں چھوڑ ا خوب کھول کھول کر بیان فرما دیا۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إلى مَا أَنْزَلَ اللهُ وَإِلَى الرَّسُولِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ابَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (المائده : ۱۰۵) اور جب ان کو بلاتے ہیں حق کی طرف تو کہتے ہیں۔جو ہمارے ماں باپ کا مذہب ہے وہ کافی ہے، جی آپ ہمیں نہ چھیڑیں ، جو ماں باپ سے ہم نے پالیا ٹھیک ہے، راضی ہیں اس پر ہتم کیوں ہمیں تبدیل کرتے ہواور اسی میں سے ایک اشتعال کا پہلو نکال لیتے ہیں کہتے ہیں ہمارے ماں باپ جھوٹے تھے؟ تم اور تمہاری ایسی تیسی تم ہوتے کون ہو ہمارے ماں باپ کا مذہب بدلوانے والے ! قرآن کریم میں فرماتا ہے اَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا قطع نظر اس کے کہ ان کے ماں باپ کو کوڑی کا بھی کچھ علم نہ ہو یہ دلیل وہ پکڑ لیتے ہیں اور اس میں لطف کی بات یہ ہے کہ جاہل بھی اس دلیل کو لیتے ہیں اور عالم بھی اس دلیل کو لیتے ہیں۔ایسا شخص بھی آپ کے سامنے یہ دلیل رکھے گا جس کی کئی پشتوں میں کوئی پڑھا لکھا آدمی ہی موجود نہ ہو۔مذہب سے کلیۂ لا بلد اور لاعلم اور کچھ بھی انکو پتہ نہیں اور جب آپ ان کو کہتے ہیں کہ یہ رستہ اختیار کر و ہدایت کی طرف آؤ تو کہتے ہیں ہمارے ماں باپ کا مذہب ٹھیک تھا۔ایسے بھی ہیں جنہوں نے ماں باپ کو دیکھا بھی نہیں اور اس کے باوجود ماں باپ کا مذہب ٹھیک ہے تو قرآن کریم فرماتا اَوَلَوْ كَانَ أَبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَ لَا يَهْتَدُونَ ہے خواہ خود بھی گندے لوگ ہوں ان کے والدین، ایسا بھی ہوتا ہے، ظالم بھی ہوں، لا علم بھی ہوں تب بھی یہ دلیل وہ تمہیں ضرور دیں گے۔پھر قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک ان کو تعجب ہوتا ہے کہ ہم جیسوں میں خدا تعالیٰ کیسے وحی نازل فرما سکتا ہے۔ایک یہ بھی وجہ ہے ان کے انکار کی کیونکہ ان کا تعلق خدا سے کٹ چکا ہوتا ہے۔وہ