خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 499 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 499

خطبات طاہر جلدم 499 خطبه جمعه ۳۱ رمئی ۱۹۸۵ء ڈراؤں اور ان کو ایسے رنگ میں بتاؤں کہ ان کو سمجھ آجائے۔باقی دنیا کی اصطلاحوں سے ان کو بتاؤں ، دنیا کی تاریخ پیش کر کے بتاؤں کہ جب کسی قوم پر ملائیت قابض ہو جایا کرتی ہے تو اس کو کس کنارے تک پہنچا دیا کرتی ہے۔اس موضوع پر خطبہ تو انشاء اللہ آئندہ ہو گا۔اس وقت تو روحانی اور مذہبی نکتہ نگاہ سے خواہ یہ سمجھیں یا نہ سمجھیں اصل زبان تو ہماری یہی ہے ہم پہلے اسی زبان میں ) ان کو تنبیہ کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بعض عبارتیں میں نے منتخب کی ہیں جو کسی تشریح کی محتاج نہیں۔آپ فرماتے ہیں۔تم دیکھتے ہو کہ باوجود تمہاری سخت مخالفت اور مخالفانہ دعاؤں کے اس نے مجھے نہیں چھوڑا اور ہر میدان میں وہ میرا حامی رہا۔ہر ایک پتھر جو میرے پر چلایا گیا اس نے اپنے ہاتھوں پر لیا۔ہر ایک تیر جو مجھے مارا گیا اس نے وہی تیر دشمنوں کی طرف لوٹا دیا۔میں بے کس تھا اس نے مجھے پناہ دی۔میں اکیلا تھا اس نے مجھے اپنے دامن میں لے لیا۔میں کچھ بھی چیز نہ تھا مجھے اس نے عزت کے ساتھ شہرت دی اور لاکھوں انسانوں کو میرا ارادت مند کر دیا۔پھر وہ اسی مقدس وحی میں فرماتا ہے کہ جب میری مدد تمہیں پہنچے گی اور میرے منہ کی باتیں پوری ہو جائیں گی یعنی خلق اللہ کا رجوع ہو جائے گا اور مالی نصرتیں ظہور میں آئیں گی تب منکروں کو کہا جائے گا کہ دیکھو کیا وہ باتیں پوری نہیں ہو گئیں جن کے بارہ میں تم جلدی کرتے تھے۔“ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۷۹) پھر آپ فرماتے ہیں: ” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل