خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 500 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 500

خطبات طاہر جلد۴ 500 خطبه جمعه ۳۱ رمئی ۱۹۸۵ء اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہونگی اور ابتلا ء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اوران پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔( تجلیات الہیہ' ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۰،۴۰۹) خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں سے یہ تو ہے احمدیت کا مستقبل، جس کو اسی رخ میں اسی سمت میں بڑھتے ہوئے ہم دیکھ رہے ہیں اور مسلسل دیکھ رہے ہیں۔ہر ابتلاء کے وقت ہر مصیبت کے وقت اور ہر اندھیرے کے وقت ایک لمحہ بھی ایسا نہیں آیا کہ جماعت کا قدم اس مستقبل کی طرف بڑھنے سے رک گیا ہو۔جماعت تو خدا کے فضل سے معاندین کی تلواروں کے سائے میں بھی آگے بڑھتی رہی ہے اور ان کی گالیوں کی بوچھاڑ کے نیچے سے بھی جماعت اپنے اسی مستقبل کی جانب آگے ہی آگے بڑھتی چلی گئی ہے۔دشمن گند اچھالتے رہے دکھ دیتے رہے اور ہر طرح کے افتراء سے کام لیتے رہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس مستقبل کی طرف جماعت کے بڑھنے کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا بلکہ آگے بڑھاتا رہا ہے۔یہ ہے وہ تقدیر جس کو دشمن کبھی بدل نہیں سکتے۔ایک اور تقدیر بھی کارفرما ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کی تقدیر ہے جوجلد یا بد بیران پر ظاہر ہو کر رہتی ہے۔خدا تعالیٰ ہمیشہ سے دشمنان حق و صداقت کے بارہ میں جو تقدیر جاری فرما تا رہا ہے اس کا بھی حال سن لیجئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: تو بہ کرنے والے امان پائیں گے اور وہ جو بلا سے پہلے ڈرتے ہیں ان پر رحم کیا جائے گا (یعنی بلا کے آنے سے پہلے )۔کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم ان زلزلوں سے امن میں رہو گے یا تم اپنی تدبیروں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہو۔ہرگز نہیں۔( جب خدا کی پکڑ آئے گی ) انسانی کاموں کا اس دن خاتمہ ہوگا۔یہ