خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 489
خطبات طاہر جلد۴ 489 خطبه جمعه ۳۱ رمئی ۱۹۸۵ء کی ہو۔چنانچہ ظاہر ہے کہ اس رویا میں اسی مزعومہ قرطاس ابیض کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔مزید برآں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے: میں اس کو پانی میں دھور رہا ہوں اور ایک شخص پانی ڈالتا ہے۔“ پاکستان میں عموماً میرا دستور یہی تھا اور گزشتہ خلفاء کا بھی یہی رہا ہے کہ جب کبھی علمی تحقیق کرواتے ہیں یا کرواتے تھے تو اس سلسلہ میں ایک سے زائد علماء مدد کیا کرتے تھے۔علاوہ ازیں لا بئر میریاں موجود تھیں۔ہر قسم کے وسائل موجود تھے۔چنانچہ ہر مضمون کے ماہر عالم کے سپر دمختلف باتیں کر دی جاتی تھیں جو تحقیق کر کے حوالے تلاش کرنے میں مدد کرتا تھا لیکن یہاں لندن میں ان ساری سہولتوں کے نہ ہونے کے باعث جس حد تک بھی بن پڑا اور جس طرح بھی خدا نے ہمیں تو فیق دی کام کرنا پڑا۔ہمارے تمام دوسرے مبلغین وغیرہ اتنے مصروف تھے کہ ان کو اس کام کے لئے الگ نہیں کیا جا سکتا تھا۔چنانچہ میں نے حوالہ جات کی تلاش کروانے کے لئے صرف ایک ہادی علی صاحب کو منتخب کیا۔چنانچہ اس عرصہ میں وہی میری ہدایت کے مطابق جہاں جہاں میں اشارے کرتا تھا وہاں وہاں سے حوالے تلاش کر کے مہیا کرتے رہے۔پس خواب میں ذکر کرنا کہ ایک آدمی پانی ڈال رہا ہے اور صرف ایک ہی ڈال رہا ہے یہ ایک غیر معمولی بات ہے اور کوئی خاص معنی رکھنے والی بات ہے جس کا رویا میں ذکر فرمایا گیا ہے۔چنانچہ اس تمام عرصہ میں صرف ایک ہی شخص پانی ڈالتا رہا یعنی میری مدد کرتارہا، اس کتاب کو دھونے میں اور پھر یہ لفظ بھی بڑا معنی خیز ہے یوں لگتا ہے جیسے چور بالکل پکڑا گیا ہو۔فرمایا کہ وہ کتاب دھل گئی تو ایک سفید کاغذ نکل آیا۔یہ حیرت انگیز بات ہے White Paper کا نقشہ اس سے بہتر نہیں کھینچا جا سکتا تھا کہ وائٹ پیپر تو ہے لیکن دھل کر کچھ بھی باقی نہیں رہا کلیۂ سفید ہو گیا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے بے داغ کر دیا گیا اور صرف ٹائٹل پر کچھ لکھا ہوا باقی رہ گیا ہے لیکن جہاں تک نفس مضمون کا تعلق ہے اس کا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔خدا تعالیٰ کی طرف سے چونکہ یہ ایک عظیم الشان تائیدی نشان تھا اس لئے میں نے سوچا کہ جماعت کو بھی اس روحانی لذت میں شریک کروں۔بھلا جس قوم کا خدا ایسا عظیم الشان اور عالم الغیب خدا ہو اور وہ اس طرح بار بار تائید فرمائے اس کو دنیا میں کون ہرا سکتا ہے۔پس ہمارا خدا ہمارا والی ہے وہ ہمارے ساتھ ہے۔وہ ایسا عالم الغیب خدا ہے کہ ہماری