خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 446 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 446

خطبات طاہر جلد۴ 446 خطبه جمعه ۰ ارمئی ۱۹۸۵ء ہونگے۔یہاں سکاٹ لینڈ میں بچے اور بڑے ملا کر اتنی بڑی تعداد ہے کہ سکاٹ لینڈ کی آبادی اسکے مقابل پر کچھ بھی نہیں ہے۔یہ سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کوحکم دیا تھا کہ تو ایک ہے عرب کے مقابل پر بھی بظاہر تیری کوئی حیثیت نہیں مگر میں تجھے صرف شام کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، میں تجھے صرف عرب کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، تجھے میں صرف روم کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، میں تجھے مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب کا بادشاہ بناتا ہوں اور اس دنیا کا بادشاہ بھی بناتا ہوں اور اس دنیا کا بھی بادشاہ بناتا ہوں تمام عالم کو تیرے زیر نگیں کر کے دکھاؤں گا۔اٹھ اور یہ اعلان کر دے کہ تو سب دنیا کو فتح کرنے کے لئے کل عالمین کے لئے رحمت کے طور پر آیا ہے۔اتنے عظیم الشان مرشد ہوں جن کے، ان کے غلاموں کو بھی تو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ ویسی ہی باتیں کریں اس لئے آج یہ ارادے لیکر اُٹھیں کہ آپ نے ان خوابوں کو حقیقتوں میں بدل دینا ہے۔آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن جائے۔اس جگہ کو جو بظاہر آپ کو بڑی دکھائی دے رہی ہے اس کو دیکھتے دیکھتے چھوٹا بنا کے دکھا دیں اتنا چھوٹا کر دیں کہ آپ حیرت سے مڑ کر دیکھیں کہ اس جگہ کو ہم کسی زمانہ میں بڑا کہا کرتے تھے یہ تو کچھ بھی نہیں۔پھر نی جگہیں تلاش کریں، نئی بستیاں تلاش کریں، نئے علاقے تلاش کریں دیکھتے ہی دیکھتے پھیلیں اور بڑھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اُن روحانی فرزندوں میں داخل ہو جا ئیں جنکے متعلق آپ نے فرمایا: بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں ( در این صفحه ۵۰) ہر طرف باغ و بہار لگا دیں، ہر طرف نئی انجمنیں بنا دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذکر کے لئے ، حضرت محمد مصطفی اللہ کے ذکر کے لئے ، اللہ کے ذکر کے لئے نئی نئی مجالس قائم ہوں، نئے نئے دور چلیں ، اس علاقے کو نئی رونقیں نصیب ہو جائیں۔یہ وہ جنتیں ہیں جن کی تمنا لئے ہم جیتے ہیں اور جن کو دیکھنے کی تمنالئے اس دنیا سے رخصت ہونگے۔میری دعا ہے اور آپ میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک