خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 445
خطبات طاہر جلدم 445 خطبه جمعه ۰ ارمئی ۱۹۸۵ء علم سے محروم ہیں۔بچے ہیں جن میں ولولہ پیدا ہوتا ہے لیکن ان کو پتہ نہیں کہ زرخیز مٹی بنانے میں بہت محنت کی ضرورت ہے۔احمدی کو از سرنو زندہ احمدی بنانے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور پھر ان سب کو تبلیغ میں جھونکنا اور پھر ان سے نئے نئے کام لینا اور پھر عظیم الشان فتوحات کی توقع رکھنا اور دعائیں کرنا کہ اللہ وہ دن ہمیں دکھا بھی دے بہت بڑے کام پڑے ہوئے ہیں تو آج اس افتتاح پر ان سارے امور کو مد نظر رکھ کر آپ دعائیں کریں اور یہ فیصلہ کر کے یہاں سے اٹھیں کہ سکاٹ لینڈ کو آپ نے فتح کرنا ہے۔یہ درست ہے آپ مٹھی بھر ہیں بہت تھوڑے ہیں آپ کے مقابل پر بہت وسیع علاقہ ہے لیکن یہ کام آپ ہی کے سپرد ہے۔سکاٹ لینڈ کی فتح کے لئے سکاٹ لینڈ کے احمدی نے اٹھنا ہے، انگلستان کے احمدی نے اٹھنا ہے، ہر ملک کے احمدی باشندے کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کو فتح کرے اور یہ کام ہے اگر آپ بلند ارادے اور ہمت کے ساتھ اس کام کو شروع کر دیں اور دعاؤں سے غافل نہ ہوں تو یہ کام آسان ہو جائے گا۔بظاہر یہ بات بہت بڑی ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی متنبہ کر دیا تھا کہ اس افتتاح کے موقع پر میں نے باتیں ویسی ہی کرنی ہیں جنہیں سن کر بعض لوگ کہتے ہیں پاگل ہو گئے لیکن مجھے کوئی پرواہ نہیں کیونکہ جن آقاؤں کا میں غلام ہوں وہ بھی ایسی ہی باتیں کیا کرتے تھے۔ان کو سننے والے بھی یہی کہا کرتے تھے کہ پاگل ہو گئے لیکن پاگل ہوئے بغیر فتوحات نصیب نہیں ہوا کرتیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جب تک اپنی دیوانگی کو اس حال تک نہ پہنچا دیں کہ دنیا آپ کو پاگل کہنے لگ جائے ، پاگل سمجھنے لگ جائے ، اس وقت تک دنیا کی فتوحات کے خواب پورے نہیں ہوا کرتے۔یا اس رستہ کو چھوڑ دیں جس رستے پر پاگل کہلائے بغیر بات بنتی نہیں ہے اور پھر دنیا کے خزانوں کا رستہ اختیار کر لیں۔اگر اس رستہ پر قائم رہنا ہے تو پھر وہ حرکتیں کریں، اپنی وہ ادائیں بنائیں جن اداؤں پر پتھر پڑا کرتے ہیں ، جن حرکتوں کو دیکھ کر دنیا پاگل پاگل کہا کرتی ہے ان کے بغیر عظیم فتوحات نصیب نہیں ہوا کرتیں۔آپ تو تعداد میں بہت زیادہ ہیں۔جب آنحضرت ﷺ کوحکم ہوا تھا کہ اے میرے بندے اٹھا اور تمام دنیا میں اعلان کر دے کہ تو دنیا کا فاتح ہے۔ساری دنیا تیری خاطر پیدا کی گئی ہے، تیرے دین کو تمام دنیا کے ادیان پر غلبہ نصیب ہوگا۔اُس وقت آپ کتنے تھے ایک تھے۔ایک کو کل عالم سے جو نسبت ہوسکتی ہے اس کے مقابل پر تو آپ کی نسبت بہت زیادہ ہے۔آپ تو بیبیوں ہیں اگر ہزاروں نہیں تو دواڑھائی سو یا تین سو کے قریب تو