خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 447

خطبات طاہر جلدم 447 خطبه جمعه ۰ ارمئی ۱۹۸۵ء کی زندگی میں ایسی بہت سی جنتیں ہمیں دکھائے جو کسی زمانہ میں جو ہماری خوابوں کی بستیاں تھیں وہ حقیقت کی بستیاں بن جائیں۔وہ بڑے بڑے عظیم الشان نظارے جن کو دیکھ کر جن کے تصور میں ہم راتوں کو سویا کرتے تھے کہ خدا کرے کہ یوں ہو اور خدا کرے کہ اس بستی میں بھی اسلام غالب آ جائے اور اس بستی میں اسلام غالب آ جائے خدا کرے کہ یوں ہو، خدا کرے کہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ باتیں پوری ہوتی دیکھیں اور جب خدا کی طرف سے ہمیں بلاوا آئے تو خدا کے حضور بہت راضی واپس لوٹیں۔بظاہر ہماری تمنائیں تو پاگلوں والی تھیں، ہماری باتیں تو دیوانوں کی بڑوں کی طرح تھیں لیکن اے ہمارے آقا! اے ہمارے مالک خدا! تو نے ہماری ساری تمناؤں کو پورا کر دیا۔ہماری دیوانگی کی بڑوں کو بھی دنیا کے فرزانوں کی باتوں سے بھی زیادہ سچا کرکے دکھا دیا۔یہ ہے وہ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً کی واپسی جس کے لئے میری دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی نصیب فرمائے اور آپکو بھی نصیب فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: جس دعا کا میں نے ذکر کیا تھا وہ الگ اجتماعی دعا ہو گی بلکہ نماز جمعہ میں بھی دعا کریں اور نماز جمعہ کے بعد بھی اپنے طور پر یہ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس افتتاح کو غیر معمولی برکتیں عطا فرمائے اور ہماری توقع سے بڑھ کر پھل لگائے۔ایک زمانہ تھا جب بشیر آرچرڈ صاحب بیچارے یہاں اکیلے تھے اور دعا کے لئے مجھے بھی بڑی بے چینی اور سخت گھبراہٹ کے ساتھ خط لکھا کرتے تھے کہ میں کیا کروں، کچھ بھی نہیں بنتا، کوئی توجہ نہیں دے رہا ، جماعت بھی بالکل چھوٹی سی ہے وہ بھی نہیں آتی اور لگتا ہے میں تو اکیلا ہی چھوڑا گیا ہوں۔اُس وقت شاید وہ یہی سمجھتے ہوں گے کہ میری دعائیں قبول نہیں ہور ہیں لیکن اب دیکھ لیں اللہ کے فضل کے ساتھ رونق بھی ہے جماعت توجہ بھی کر رہی ہے بیعتیں بھی ہورہی ہیں۔ابھی میں نے سنا ہے کہ قریب زمانہ میں ہی ایک Scotish نوجوان خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ دعائیں قبول کرتا ہے لوگوں کو یونہی وہم ہے کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں، اپنے وقت پر کرتا ہے۔بعض دفعہ سمجھ بھی نہیں آتی کہ قبول ہو بھی رہی ہیں لیکن بعد میں ایک دم لگتا ہے کہ ساری دعاؤں کو پھل تیار ہورہا تھا۔تو دعا ئیں ضرور کریں اور کثرت سے کریں اور ان سے غافل نہ ہوں اور کرتے چلے جائیں پھر دیکھیں انشاء اللہ خدا آپ کی حقیر کوششوں کو بھی عظیم الشان پھل عطا فر مائے گا۔انشاءاللہ۔