خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 310
خطبات طاہر جلدم 310 خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء اسی طرح نواب صدیق حسن خان صاحب امام ابن سیرین” کا قول اپنی کتاب مج الکرامہ صفحہ ۳۸۶ پر یوں درج کرتے ہیں: قال ابن ابي شيبة فى باب المهدى عن محمد بن سیرین قال يكون في هذه الامة خليفة خير من ابى بكر وعمر۔قيل خير منهما؟ قال قد كاد يفضل على بعض الانبياء۔وفي لفظ لا يفضل عليه ابو بكر وعمر سیوطی گفته ای قال السيوطي) هذا اسناد صحيح " ترجمہ : اس امت میں ایک ایسا خلیفہ ہوگا جو ابو بکر اور عمر سے بھی بہتر ہو گا ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان دونوں سے بہتر ہوگا ؟ انہوں نے جواب دیا ہاں بلکہ قریب ہے وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہو اور ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں اس خلیفہ سے ابو بکر اور عمر افضل نہیں ہوں گے امام سیوطی نے اس قول کی سند کو صحیح قرار دیا۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ جن کا نام بڑے احترام کے ساتھ اسی کتابچہ ( قادیانیت، عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ ) میں درج ہے جو جماعت کے خلاف شائع کیا گیا ہے اور ان کو سند قرار دیا گیا ہے اور ایک ایسے عظیم الشان فلسفی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو امت مسلمہ کے مصالح کو خوب سمجھتا ہو یہی حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں: حق له ان ينعكس فيه انو السيد المرسلين صلى الله عليه وسلم يزعم العامة انه اذا نزل فى الارض كان واحد أمن الامة كلابل هو شرح للاسم الجامع المحمدى و نسخته متنسخة منه و شتان بینه و بين احد من الامة۔الخير الكثير الملقب به خزائن الحکمۃ صفحہ ۷۸) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ” بھی یہ پیشگوئی فرماتے ہیں اور آنے والے امام مسیح موعود علیہ السلام کے مقام کا ذکر یوں کرتے ہیں کہ : و یعنی مسیح موعود اس بات کا حق دار ہے کہ اس میں سید المرسلین ہے کے انوار منعکس ہوں۔عام لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جب مسیح موعود نازل ہوگا