خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 311
خطبات طاہر جلدم 311 خطبه جمعه ۵ / اپریل ۱۹۸۵ء تو محض امتی فرد ہوگا ایسا ہر گز نہیں بلکہ وہ اسم جامع محمدی ﷺ کی شرح آپ کا سچائس (True Copy) ہوگا۔پس کہاں وہ اور کہاں محض ایک امتی حضرت امام عبدالرزاق القاشانی فرماتے ہیں: المهـدى الـذي يـجـئي في آخر الزمان فانه يكون في احكام الشريعة تابعا لمحمد صلى الله عليه وسلم، و في المعارف والـعـلـوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والأولياء تـابـعـيــن لـه كـلهم۔ولا يناقض ما ذكرناه لان باطنه باطن محمد (صلى الله عليه وسلم عليه السلام۔شرح فصوص الحکم از شیخ عبد الرزاق کاشانی صفحه : ۵۷) یعنی مہدی آخرالزمان شرعی احکام میں محمد ﷺ کا تابع ہوگا۔لیکن معارف علوم اور حقیقت میں تمام انبیاء اور اولیاء اس کے تابع ہوں گے کیونکہ اس کا باطن محمد اللہ کا باطن ہوگا۔پھر حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں: تارة اخرى بان تشتبك بـحـقيقـة رجل من آلـه او المتوسلين اليه كما وقع لنبينا صلى الله عليه وسلم بالنسبة الى ظهور المهدی (تقسیمات الحسيه جلد ۲ صفحه ۱۹۸) " یعنی بروز حقیقی کی ایک قسم یہ ہے کہ کبھی ایک شخص کی حقیقت میں اس کی آل یا اس کے متوسلین داخل ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہمارے نبی کے مہدی سے تعلق میں اس طرح کی بروزی حقیقت وقوع پذیر ہوگی۔پس یہ اقوال امت محمدیہ کے ایسے مسلمہ صاحب کشف والہام بزرگوں کے ہیں جو اپنے وقت کے اقطاب اور ان میں بعض اپنے وقت کے مجددین تھے۔امت مسلمہ میں ان کو ایسے ایسے عظیم مراتب عطا ہوئے کہ آج کے یہ علماء ان کی جوتیاں سیدھی کرنے کے بھی اہل نہیں لہذا اب فیصلہ کے دو ہی طریق ہیں کہ یا تو اسی مہر سے ان بزرگوں پر بھی کفر کے فتوے لگاؤ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی جماعت پر فتوے لگا رہے ہو لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ ان بزرگان امت نے