خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 99 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 99

خطبات طاہر جلد۴ پھر فرمایا کہ: 99 خطبه جمعه ۱۸ فروری ۱۹۸۵ء تم عیسی" کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی حیات ہے ایسا ہی عیسی ،، موسوی کی بجائے عیسی محمدی آنے دو کہ اس میں اسلام کی عظمت ہے۔دے گا۔( ملفوظات جلد پنجم صفی ۶۹۴ حاشیه ) پھر آپ عربی کلام میں فرماتے ہیں: وقد جاء يوم الله فاليوم ربنا يدقق اجزاء الصليب ويكسر یقیناً اب خدائی جنگوں کا دن آگیا ہے پس آج ہمارا رب صلیب کو تو ڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد ۷ ص ۷۹ ) و ابغى من المولى نعيما يسرنى وما هو الا في الصليب يكسر میری ایک ہی خواہش اور مراد ہے جس پر میری خوشی موقوف ہے اور وہ خواہش یہ ہے کہ صلیب پارہ پارہ ہو جائے۔پھر آپ فرماتے ہیں: اعجاز احمدی روحانی خزائن جلد ۱۹ص۱۸۲) و والله انی اکسرن صليبكم ولو مزقت ذرات جسمی و اکسر اور اے عیسائیو! خدا کی قسم میں تمہاری صلیب کو پارہ پارہ کر کے رہوں گا خواہ اس راہ میں میرے جسم کی دھجیاں اڑ جائیں اور میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاؤں۔کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد ۷ ص ۷۹ ) یہ ہے اسلام کا وہ بطل جلیل جسے گویا ان نادانوں کے نزدیک انگریز نے خود اپنی سلطنت کے استحکام اور مفادات کی حفاظت کی خاطر کھڑا کیا تھا در آنحالیکہ وہ جس صلیب کو توڑنے کے درپے