خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 709 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 709

خطبات طاہر جلد ۳ 709 خطبہ جمعہ ۷/ دسمبر ۱۹۸۴ء کلمہ توحید کی حفاظت کا عزم خطبه جمعه فرموده ۱۷ دسمبر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ ( آل عمران : ۱۵) پھر فرمایا: یہ وہ دعوت ہے جو ایک مشترک کلمہ کی طرف ایسے اہل کتاب کو دی گئی تھی جو اس کلمہ کا جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر نازل فرمایا گیا اس کے صرف ایک جزو پر یعنی نصف پر ایمان رکھتے تھے اور یہ دعوت آج سے چودہ سو برس سے کچھ اوپر سال پہلے آنحضرت عہ کی زبان مبارک سے اہل کتاب کو دی گئی تھی۔یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے عظیم الشان مضامین پر مشتمل ہے اور آج کی دنیا کے جھگڑوں کو حل کرنے کے لئے بھی ایک ایسا روشن اور بین اصول دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے جس کے نتیجہ میں بہت سے جھگڑے جو اس زمانہ کے انسان کو مصیبت اور عذاب میں مبتلا کئے ہوئے ہیں بڑی آسانی کے ساتھ طے ہو سکتے ہیں۔بجائے اس کے کہ اختلاف کی طرف انسان نگاہ کر کے