خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 701 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 701

خطبات طاہر جلد۳ 701 خطبه جمعه ۳۰ / نومبر ۱۹۸۴ء کرتے ہیں، یہ طبعی نتیجہ ہے۔تو فرمایا وہ پہلے تو ان سے بھی زیادہ طاقتور تھے جو آج ہیں لیکن وہ ناکام اور ہلاک ہوئے اس لئے کہ خدا تعالیٰ کے مقابل پرزمین و آسمان میں کوئی چیز بھی نہیں آسکتی ، کوئی چیز بھی ٹھہر نہیں سکتی۔دنیا کی کوئی طاقت خدا تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتی إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيراوه۔م بھی ہے اور قدرت بھی بہت رکھتا ہے۔وَلَوْ يُؤَاخِدُ اللهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلى ظَهْرِهَا مِن دَآبَّةٍ اگر اللہ لوگوں کی بداعمالیوں پر لوگوں کو پکڑے تو زمین پر کسی جاندار کو بھی نہ چھوڑے۔و لكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّی لیکن وہ ایک مدت معینہ تک جو ان کے لئے مقدر - ہے ان کو ڈھیل دیتا چلا جاتا ہے فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيْرَان جب ان کی ہلاکت کا وقت آجاتا ہے فَاِنَّ اللهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بہت نظر رکھنے والا ہوتا ہے۔عموماً ترجمہ کرنے والوں کا ذہن اس طرف جاتا ہے کہ ان کی بداعمالیوں پر نظر رکھ کر ان کو سزا دیتا ہے اور اس وقت وہ یہ جانتے ہیں کہ ہاں اللہ تعالیٰ خوب بصیر تھا۔ایک یہ معنی بھی ممکن ہے لیکن زیادہ موزوں بر حل معنے اس کے برعکس ہیں کیوں کہ بِعِبَادِہ بَصِيرًا میں ایک پیار کا اظہار پایا جاتا ہے۔اپنے بندوں پر نظر رکھنے والا ہے مراد یہ ہے کہ قومی عذاب کے وقت بھی جب کہ عالمی طور پر انسان پکڑا جائے یا قومی طور پر کوئی بعض جغرافیائی تو میں پکڑی جائیں اس قسم کے وسیع پیمانے کے آنے والے عذابوں کے وقت بھی اپنے بندوں پر اللہ پیار کی نظر رکھتا ہے اور ان کو ان مصیبتوں سے بچاتا ہے ورنہ تو قومی پکڑ کے وقت یہ خطرات درپیش ہوتے ہیں کہ کمزور لوگ جو پہلے ہی بیچارے طاقتور دشمنوں کے ہاتھوں ظلم اٹھا ر ہے ہیں ستم اٹھارہے ہیں وہ لوگ اور بھی زیادہ مصیبتوں کا شکار نہ ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا کی طرف سے آنے والے عذابوں میں ایک امتیاز تم دیکھو گے۔عام عذابوں کی طرح وہ سب کو برابر نہیں پیسیں گے بلکہ چونکہ اپنے بندوں کی حفاظت کے لئے اور اپنے بندوں سے پیار کے اظہار کے لئے خدا ایسا کرتا ہے اس لئے پھر ایسے حالات میں ان پر نظر بھی رکھتا ہے اور ان کو ان مصیبتوں سے بچاتا بھی ہے۔یہ وہ آیات کریمہ ہیں جن کے ذکر میں بظاہر تو انسان کا دماغ ہزاروں سال کی مذہبی تاریخ کی طرف منتقل ہو جاتا ہے لیکن ایک احمدی کی نظر سے دیکھا جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ قرآنی تاریخ