خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 665 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 665

خطبات طاہر جلد ۳ 665 خطبه جمعه ۱۶/ نومبر ۱۹۸۴ء جن آیات کی میں نے تلاوت آپ کے سامنے کی ہے اس میں اسی مضمون کو دوحصوں میں بیان فرمایا گیا ہے۔آغاز میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ، وہی خدا ہے جس نے محمد مصطفی علی کو رسول بنا کر بھیجا ہدایت اور دین حق کے ساتھ ليُظهِ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ تا کہ اس دین کو بھی ساری دنیا پر غالب کر دے اور محمد مصطفی ﷺ کو بھی ساری دنیا پر غالب کر دے۔یہ کیسے ہو گا ! اس کی آگے دو تصویریں کھینچی گئی ہیں۔ایک پہلا جلوہ اسلام کا جس میں حضرت اقدس محمد مصطفی اعلی اپنے ابتدائی ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے۔یہ وہ جلالی شان تھی جس میں بڑی تیزی کے ساتھ اسلام نے پھیلنا تھا اور ایک دوسرا جلوہ بھی یہاں بیان ہے اور پہلا جلوہ تو تو رات کے حوالے سے ہے اور دوسرا جلوہ انجیل کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے یعنی محمدی شان کو تو تو رات کے حوالے سے بیان کیا گیا اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلہ ہی کی احمدی شان کو مسیح کی زبان سے بیان کیا گیا گویا مسیح کے زمانہ میں اس شان نے ظاہر ہونا تھا۔چنانچہ گزشتہ علما اور مفسرین بھی اس آیت کی تفسیر میں یہی لکھتے چلے آئے کہ یہ اظہار حق جس کا وعدہ کیا گیا ہے یہ حضرت مسیح کے نزول کے وقت پوری شان سے دنیا کے سامنے ظہور پذیر ہوگا۔چنانچہ یہ جماعت احمدیہ ہی ہے جس کا یہاں ذکر ہے اور ان آیات میں جو نقشہ ہے وہ یہ ہے کہ دیکھو ان کی مثال جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے دوبارہ اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت پر مامور ہونگے یعنی محمد مصطفی اللہ کے وہ غلام جو آخرین کے دور میں ظاہر ہونے والے ہیں ان کی کیفیت ایسی ہوگی کہ جیسے روئیدگی زمین سے پھوٹے اور پھر وہ روئیدگی اپنی کونپلوں کو طاقت دے اور وہ کونپلیں پھر مضبوط ہو جائیں فَاسْتَوى عَلَى سُوقِہ اور پھر اپنے تنے پر مضبوطی اور شان کے ساتھ قائم ہو جا ئیں - يُعْجِبُ الرُّرَاعَ لِيَغِيظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ جو ہونے والے ہیں بیچ وہ تو اس کو دیکھ کر بہت ہی خوشی کا اظہار کریں، ان کے دل خوش ہو جا ئیں لِيَغِيظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ لیکن منکرین اور کفار کے دل غیظ و غضب سے بھر جائیں۔یہ اتنا واضح نقشہ ہے، غیظ وغضب کی وجہ بیان فرما دی گئی اور روئیدگی کی مثال ایسے پیار اور ایسی عمدگی کے ساتھ بیان کی گئی ہے کہ آپ اگر اس پر غور کریں تو حیرت ہوتی ہے کہ کس شان کے ساتھ یہ جماعت احمدیہ کے اوپر پوری اترتی ہے۔