خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 649 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 649

خطبات طاہر جلد ۳ 649 خطبه جمعه ۹ نومبر ۱۹۸۴ء محبت تھی ، اس وقت بھی میں تیموں کو کھانا کھلایا کرتا تھا تو کیا وہ میری ساری نیکیاں ضائع چلی جائیں گی ؟ آنحضور ﷺ نے فرمایا کیا کہ رہے ہو؟ یہ اسلام انہی نیکیوں ہی کا تو انعام ہے۔فرمایا ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا پھر خدا ایسے بندوں کو بے دست و پا نہیں چھوڑتا بے سہارا نہیں رہنے دیتا ان کو ایمان نصیب کرتا ہے۔فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو اس بات کے حق دار ہیں اور اس بات پر مامور کئے جاتے ہیں وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَۃ کہ وہ دوسروں کو صبر کی اور رحمت کی تلقین کریں۔اب صبر کی تلقین کرنے والے بھی دو قسم کے ہیں وہ جن کے پیٹ بھرے ہوں ، جنہوں نے قربانیوں میں حصہ نہ لیا ہو وہ خالی بیٹھے صبر اور رحم کی تلقین کر رہے ہوں اس کی حیثیت ہی کوئی نہیں اور کچھ وہ لوگ جو دوسروں کی خاطر دوسروں کے دکھ بانٹنے کے لئے اپنے آپ کو مشکلات میں ڈال دیتے ہیں ان کے منہ سے جو صبر کا کلمہ نکلتا ہے وہ سچا کلمہ ہے اس کے اندر طاقت ہوتی ہے۔وہ اس بات کے حق دار ہیں، اور رکھتے ہیں یہ شان کہ دوسروں کو کہیں ہاں تم صبر کرو، دیکھو تمہاری خاطر ہم نے بھی تمہارے دکھ بانٹے۔ہم بھی تمہارے ساتھ شامل ہوئے اور پھر ان غریبانہ حالتوں کو نفرتوں میں نہیں بدلتے۔میں نے جیسا کہ بیان کیا تھا آئندہ زمانہ کی سیاسی پیشگوئیاں بھی اس میں موجود ہیں وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ۔باوجود اس کے کہ اس وقت غریب اس حالت میں ہوتا ہے کہ اگر اس کو انگیخت کیا جائے تو وہ امیروں کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اور بڑی بڑی قوموں کے خلاف نفرتیں پھیلائی جاسکتی ہیں ان لوگوں کے دلوں میں لیکن خدا کے بندے جو عقبہ پر جانے والے ہیں وہ خدا کے بندوں کے خلاف صبر کی تلقین تو کرتے ہیں مشتعل ہونے کی تلقین نہیں کرتے۔رحمت کی تلقین تو کرتے ہیں نفرت کی تلقین نہیں کرتے۔یہ ہے مقام حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کے غلاموں کا۔پس جب مجھے یہاں کے بعض دوستوں نے بھی توجہ دلائی لیکن اس سے پہلے ہی میں سوچ رہا تھا افریقہ کے لئے بھی تحریک کروں تو بعض دوستوں کے خطوں سے مجھے خیال آیا کہ وہ سمجھ نہیں رہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔چنانچہ ایک صاحب نے تو از خود ہی ان کو چندہ دے دیا ابے سینیا کے لئے ان کو جواب میں میں نے یہ لکھا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِه ( صحیح بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل