خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 337 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 337

خطبات طاہر جلد۳ 337 خطبہ جمعہ ۲۹/ جون ۱۹۸۴ء ہوسکتا اور ایسے لوگ جو قربانی کی خواہش رکھتے ہیں اور قربانی کی توفیق نہیں پاتے ان کے اوپر بھی کوئی شکوہ نہیں کوئی حرج نہیں ہے۔یہ میں اس لئے بیان کرنا چاہتا ہوں آج کہ کثرت سے مجھے ایسے خطوط آرہے ہیں جو نہایت دردناک ہیں، یورپ سے بھی اور دوسری جگہوں سے بھی اور وہ جب قربانیوں کا حال سنتے ہیں جو بیان کیا جاتا ہے خطبوں میں تو تڑپ جاتے ہیں اور بے انتہا درد کا اظہار کرتے ہیں کاش ہمارے پاس کچھ ہوتا تو ہم وہ پیش کر سکتے۔بعض خود بیچارے محتاج ہیں، قرضوں میں دبے پڑے ہیں، بعض ایسے ہیں جن کو نان و نفقہ کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے تو یہ لوگ تو ہماری دعاؤں کے محتاج ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے، ان کی ضرورتیں پوری فرمائے اور ان کی خواہشیں پوری فرمائے۔ان کے لئے خوش خبری یہ ہے، ایسے لوگ جو استطاعت نہیں رکھتے لیکن تمنار کھتے ہیں تو ان کا بھی قرآن میں بڑے پیار سے ذکر ہے۔ایسی کامل کتاب ہے ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ اس کی کوئی نظیر دنیا میں آپ کو نظر نہیں آسکتی۔صرف صف اول کی قربانی کرنے والوں کا محبت سے ذکر نہیں فرماتی بلکہ وہ جو قربانیوں سے محروم ہیں لیکن دل میں اخلاص رکھتے ہیں ان کا بھی بڑے ہی پیار اور بڑی ہی محبت سے ذکر فرماتی ہے چنانچہ یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی تھی ان آیات میں ان ہی خوش قسمتوں کا ذکر ہے جن کے پاس کچھ نہیں لیکن ایک نیک تمنا رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کا بھی بڑی محبت اور بڑے پیار سے ذکر فرمایا ہے۔فرماتا ہے۔لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا لِلهِ وَرَسُولِهِ کہ دیکھو میرے کمزور بندوں پر کوئی حرج نہیں ، ان پر زبان طعن دراز نہیں کرنی تم نے ، ان کو تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھنا اور مریضوں پر بھی کوئی حرج نہیں اور ان لوگوں پر بھی حرج نہیں جو چاہتے ہوئے بھی اپنے پاس کچھ نہیں پاتے کہ وہ خدا کی راہ میں خرچ کرسکیں۔شرط یہ ہے کہ اِذَا نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ کہ ان کے دل میں اللہ اور رسول کی خالص محبت ضرور ہو، اگر وہ خدا اور رسول سے محبت رکھتے ہیں تو ان لوگوں پر پھر کوئی حرج نہیں ہے۔نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ کا ایک دوسرا معنی یہ ہے جس کی سند حدیث سے بھی ملتی ہے کہ اگر وہ خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں پاتے یا جسمانی استطاعت نہیں رکھتے کہ قربانی کے میدانوں میں آگے بڑھ سکیں جسمانی طور پر اور وہ خدا اور رسول کی خاطر نیک نصیحت کرتے ہیں تو ان پر بھی کوئی