خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 93
خطبات طاہر جلد ۲ 93 خطبه جمعه ۱۸ / فروری ۱۹۸۳ء قول میں ایک حسن پیدا کر دیا تھا۔ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کا جو نتیجہ قرآن کریم بعد میں ذکر کرتا ہے وہ نتیجہ ان کو حاصل ہوا۔داعی الی اللہ کا دوسرا پہلو اعمال کو حسین بنانے سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ دو باتیں بیان فرمائی تھیں۔ایک یہ کہ مومن داعی الی اللہ ہوتا ہے۔دوسرے یہ کہ عَمِلَ صَالِحًا یعنی وہ نیک اعمال بھی بجالاتا ہے۔گویا نیک اعمال کو اس طرح ادا کرتا ہے کہ وہ احسن بن جائیں۔یہاں نیک اعمال بمقابلہ بداعمال مراد ہیں۔یہ ایک مقابلہ کی صورت ہے جو یہاں پیش کی گئی ہے۔مثلاً لوگ مال لوٹتے ہیں ، گھر جلاتے ہیں ، طرح طرح کے دکھ دیتے ہیں اسکے باوجود اپنے دل کو اس بات پر آمادہ رکھنا اور اس کی ایسی تربیت کرنا کہ خود دشمن جب دکھ میں مبتلا ہو تو اس کی مدد کی جائے گویا اعمال کے لحاظ سے يهِ اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کی ایک بہترین صورت ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ہمیشہ اس بات پر بڑی سختی سے عمل کیا اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ احمدیت کے شدید دشمن کو آپ نے تکلیف میں دیکھا ہو اور اس کی مدد نہ کی ہو۔وہ احراری جو قادیان میں بستے تھے جب بھی ان کو کسی چیز کی ضرورت پیش آتی تھی آپ ان کی مدد کیا کرتے تھے۔بیماری میں ان کی مدد کیا کرتے تھے، مصائب میں ان کی مدد کیا کرتے تھے۔غرض جب بھی اور جہاں سے بھی ان کو اطلاع ملتی تھی کہ کوئی دشمن کسی تکلیف میں مبتلا ہے تو آپ ہمیشہ اس کے ساتھ حسن سلوک فرماتے تھے۔مجھے یاد ہے جبکہ بیماری میں ایک دفعہ آپ مری میں مقیم تھے وہاں آپ کو یہ اطلاع ملی کہ مولانا ظفر علی خاں صاحب بہت بیمار ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔آپ سخت بے قرار ہو گئے۔آپ نے ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب سے کہا کہ آپ جا کر وہاں دیکھیں اور ان کا پورا علاج کریں۔ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا کہ حضور خود بیمار ہیں ، میں وہاں کیسے چلا جاؤں۔آپ نے فرمایا بالکل نہیں۔میں آپ کی ڈیوٹی لگاتا ہوں آپ جائیں اور مولانا ظفر علی خاں صاحب کا علاج کریں۔ان کو محض نسخہ لکھ کر نہیں دینا بلکہ دوائیں بھی مہیا کرنی ہیں اس لئے جس قسم کی دوائی کی بھی ان کو ضرورت ہے اس کے پیسے مجھ سے لے لیں۔اس کے علاوہ کوئی اور ضرورت بھی ہے تو وہ بھی پوری کرنی ہے۔چنانچہ ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب نے اس حکم کی اطاعت میں یہی کیا اور مولانا ظفر علی خاں صاحب کی آخری بیماری کے ایام میں جبکہ وہ مری میں قیام پذیر تھے اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ