خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 570
خطبات طاہر جلد ۲ 570 خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۸۳ء زیادتی نہیں ہو گی بلکہ آپ دیکھیں گے کہ کمی آئے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کے دینے کے ڈھنگ بڑے نرالے ہیں۔ برکتیں بھی حیرت انگیز طریق سے عطا فرماتا ہے اور یہ ہمارا روزمرہ کا تجربہ ہے۔ یہ کوئی فرضی قصہ نہیں ہے۔ پس اس دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کے لئے ذاتی مہمان نوازی کا خاص طور پر انتظام کریں۔ آخری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں اور ہمیشہ کہتا رہوں گا وہ دعا ہے۔ دعا کے ذریعہ مدد مانگیں۔ مشکلات کے بہت سے ایسے مواقع ہوتے ہیں جن پر آپ جتنا مرضی منصوبہ بنائیں اور تفصیل سے سوچیں ان تک آپ کی نگاہ جاتی ہی نہیں ، وہ تو اچانک پیدا ہونے والے بعض واقعات اور حادثات ہیں جو دنیا کی روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ پس دعا ہی ہے جو آپ کے روزمرہ کے منصوبوں میں بھی برکت دیتی ہے اور ان اتفاقی حادثات کے شر سے بھی آپ کو محفوظ رکھتی ہے، آپ کے حوصلوں کو بھی وسعت دیتی ہے، آپ کی قوت عمل کو بھی وسعت دیتی ہے اور آپ کی کوششوں کو بہتر پھل لگاتی ہے اس لئے ابھی سے خاص طور دیتی پر جلسہ سالانہ کی غیر معمولی کامیابی کے لئے دعائیں شروع کر دیں۔ اللہ تعالیٰ ہر پہلو سے حافظ و ناصر ہو اور ہمیں نہایت ہی اعلیٰ اور پاکیزہ محبت کے اسلامی ماحول میں آنے والے مہمانوں کی بہترین خدمت کی توفیق بخشے ۔ آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۶ نومبر ۱۹۸۳ء)