خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 501 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 501

خطبات طاہر جلد ۲ 501 خطبه جمعه ۳۰ ستمبر ۱۹۸۳ء کردار نہیں ہوتا۔وہ ایسے ماحول میں جائیں گے جہاں قدامت پرستی ہے تو قدامت پرست بھی بن جائیں گے۔کسی دوسرے ماحول میں جائیں تو ویسے بن جائیں گے اور یہ طرز زندگی جو بغیر کردار کے ہوتی ہے اور بغیر عظمت کے ہوتی ہے اسلامی اصطلاح میں منافقت کہلاتی ہے لا إلى هَؤُلَاءِ وَلَا إلى هؤلاء ( النساء: ۱۴۴) نہ وہ ادھر کے رہتے ہیں اور نہ وہ ادھر کے رہتے ہیں۔وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا أَمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ (البقره: ۱۵) جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں یا ان کے معاشرہ میں چلے جاتے ہیں جو ایمان لانے والے ہیں تو کہتے ہیں دیکھو! ہم تو ایمان لانے والے ہیں، وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ جب وہ اپنے شیاطین کی طرف جاتے ہیں جو ان کے دلوں میں برے خیالات ڈالتے اور بداعمالیوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تو تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو تمہارے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ، تم خواہ مخواہ ہمیں قدامت پسند سمجھ رہے ہو اور پرانے زمانوں کے لوگ کہہ رہے ہو، ہم میں اور تم میں تو کوئی فرق نہیں۔یہ وہ روح ہے جس کا قرآن کریم نے کھلا کھلا تجزیہ کیا ہے۔کیسی عظیم کتاب ہے کہ جس کی نظر سے کوئی باریک سے باریک روحانی بیماری بھی چھپی ہوئی نہیں۔اور پھر ان کا علاج بتاتی ہے اور اس کا علاج صرف اورصرف ایک ہی ہے کہ خدا سے تعلق پیدا کرو۔مذہبی بیماریوں کا اس کے سوا اور کوئی علاج نہیں۔یہ ہر علاج کا مرکزی نقطہ ہے۔زندگی کے چشمہ سے تعلق پیدا نہیں ہوگا تو بیماریوں کا مقابلہ کیسے ہو سکے گا، توانائی کیسے آئے گی؟ اس لئے اللہ سے تعلق ہے جو دراصل آپ کا علاج ہے۔اللہ تعالیٰ سے پیار اور ایسا ذاتی اور قطعی تعلق پیدا کیا جائے کہ جس کے مقابل پر دنیا بالکل حقیر اور بے معنی اور بے حقیقت نظر آنے لگے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اصحاب کے دل میں اللہ کا وہ پیار تھا اور پھر ساتھ عظمت کردار بھی تھی۔وہ لباس پہنا کرتے تھے، ہر قسم کا لباس پہن لیتے تھے لیکن لباس ان کا غلام رہتا تھا ، وہ لباس کے کبھی غلام نہیں بنے۔کھانے اچھے بھی کھاتے تھے، اچھی جگہوں پر بھی رہتے تھے لیکن ہمیشہ ان چیزوں سے آزا در ہے اور وہ چیزیں ان کی غلام بنی رہیں اس لئے کہ خدا کے تعلق اور محبت