خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 363 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 363

خطبات طاہر جلد ۲ 363 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۳ء پھر فرمایا: جمعۃ الوداع اور لیلۃ القدر ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوہ) حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں: إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِةٌ وَمَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِةُ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلَيْكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرِ سَلْمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر) يَايُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًان وَدَاعِيَّا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا منيران (الاحزاب: ۴۶-۴۷) آخر آج وہ مبارک اور مبارک دن آ گیا جس کی مدت سے انتظار تھی۔یہ وہ جمعہ ہے جسے لوگ جمعۃ الوداع کہتے ہیں اور جس کے سبھی منتظر تھے۔وہ بھی جو باون ہفتے با قاعدہ جمعہ پڑھنے کے لئے آتے ہیں اور وہ بھی جو سال میں صرف ایک جمعہ پڑھتے ہیں یعنی وداع کا جمعہ۔وہ لوگ بھی اس جمعہ کے منتظر رہتے ہیں جو پانچ وقت با قاعدگی کے ساتھ خدا کے حضور حاضر ہوتے ہیں اور وہ بھی اس جمعہ کے منتظر رہتے ہیں جنہیں نماز پڑھنے کی توفیق نہیں ملتی۔پھر وہ بھی اس جمعہ کا انتظار کرتے ہیں جن کی راتیں پہلے ہی خدا کے ذکر کے ساتھ زندہ ہو چکی ہوتی ہیں جو تہجد کے عادی ہوتے ہیں اور تمام سال اپنے رب کے حضور حاضر ہو کر اس کی رحمتیں طلب کرتے ہیں اس سے مغفرتیں مانگتے ہیں اور