خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 125
خطبات طاہر جلد ۲ 125 خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ کہ تو اپنے رب کی طرف بلا اور دنیا میں ہر شخص کو اپنے رب کی طرف بلانے کا حق ہے۔یہ وہی آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا اعلان ہے جس کی تکرار کی جارہی ہے۔فرمایا جب یہ مقابلہ شروع ہو گا تو اس وقت بھی ہر انسان یہ سمجھنے کا حق رکھتا ہے کہ میں ہدایت پر ہوں اور تمہیں یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ تم چونکہ ہدایت پر نہیں ہو اس لئے تم ہمارے ساتھ بات نہ کرو تم ہم سے مقابلہ چھوڑ دو اور ہتھیار ڈال دو۔یہ وہی آزادی ضمیر کا اعلان ہے جس سے بات کا آغاز ہوا تھا۔وہی مضمون اب تکرار کے ساتھ دو ہرایا جارہا ہے۔فرمایا ہم جانتے ہیں کہ تم حق پر ہو لیکن تمہیں یہ حق نہیں دیتے کہ ایسے اور دعویٰ کرنے والوں کے دعوی کا حق چھین لو۔اپنے رب کی طرف بلانے والے ہر شخص کو یہ حق ہم عطا کرتے ہیں کہ وہ یہ اعلان کرے کہ میں ہدایت پر ہوں اور تم گمراہی پر ہو۔ہاں ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے اور فیصلہ وہی کرے گا جو تمہارے حق میں ہوگا اس لئے اس میں تمہارا نقصان کوئی نہیں۔تم ہر انسان کو اور ہر مد مقابل کو یہ آزادی دو کہ وہ تمہیں غلط قرار دے اور اپنے آپ کو سچا کہے اور یہ آزادی تمہارے خلاف نہیں جاتی کیونکہ اللہ تو بہر حال جانتا ہے کہ کون سچا ہے۔اس بات سے کیا فرق پڑتا ہے کہ مثلاً ہندو کہیں کہ ہم زیادہ ہدایت پر ہیں اور یہودی کہیں کہ ہم زیادہ ہدایت پر ہیں اور عیسائی کہیں کہ ہم زیادہ ہدایت پر ہیں کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ ہم تمہیں یہ حق نہیں دیتے کیونکہ تم Minority (اقلیت) میں ہو اور یا یہ کہ ہم ہدایت پر ہیں اس لئے تم دعوئی ہی نہیں کر سکتے بلکہ عام دعویٰ کا اعلان ہے فرماتا ہے هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبیلہ یہ صرف خدا کا حق ہے کیونکہ وہ جانتا ہے وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ فلاں ہدایت پر ہے اور فلاں ہدایت پر نہیں ہے لیکن کوئی انسان دوسرے کو اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔بظاہر اس جملہ معترضہ کے بعد جس کی بڑی شدید ضرورت تھی اللہ تعالیٰ پھر اس مضمون کی طرف واپس لاتا ہے۔فرماتا ہے وَاِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُو قِبْتُمْ بِه که اب لڑائی شروع ہو گئی ہے ہر چند کہ تم حسن سے کام لو گے، ہر چند کہ تم مغفرت سے کام لو گے، ہر چند کے تم عفو سے کام لو گے لیکن دشمن ایسا نہیں کریگا وہ تمہیں بدنی سزائیں بھی دے گا ، وہ تمہاری جان کے در پے بھی ہوگا، وہ تمہارے اموال کے در پے بھی ہو گا اور تمہاری عزتوں کے در پے بھی ہوگا۔پس اگر