خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 124 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 124

خطبات طاہر جلد ۲ 124 خطبه جمعه ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء میں سے بہت سے ایسے ہوں گے کہ مارے غصے کے جن کے منہ سے جھاگ جاری ہو جائے گی آنکھوں میں خون اتر آئے گا اور وہ بڑے سخت مقابلہ کے لئے تیار ہو جائیں گے۔فرمایا اس وقت بھی ہم تمہیں ہدایت دیتے ہیں کہ مقابلہ کرو اور پیٹھ نہ دکھاؤ۔تم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ معاشرہ میں کوئی غصہ پیدا نہ ہو، کوئی نفرت پیدا نہ ہو، بہترین طرف بلایا، بہترین طریق سے کام لیا اور بہترین نصیحت کی۔خدا فرماتا ہے کہ اس کے بعد پھر تم پر کوئی الزام نہیں ہے۔اب تم تیار ہو جاؤ تمہارا پورا حق ہے کہ تم اپنی پوری قوت اور پوری شدت کے ساتھ ان لڑنے والوں کا مقابلہ کرو، لیکن مقابلہ جبر سے نہیں کرنا۔فرمایا جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اب بھی بدی کے ساتھ مقابلہ حسن کا ہی ہوگا۔وہ بدی لے کر آئیں گے تم نے اس کی جگہ حسن پیش کرنا ہے۔وہ تمہاری برائی چاہیں گے تم ان کی اچھائی چاہو گے ، وہ کمزور دلیلیں دیں گے تم ان سے زیادہ قوی اور طاقتور اور دلکش دلیلیں نکالا کرنا اور ہر مقابلہ کی شکل میں تم حسن کے نمائندہ بن جانا اور وہ نفرت اور بدیوں کے نمائندہ بن جائیں گے۔جب یہ دور شروع ہو جائے گا تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے پھر یہ باتوں تک نہیں رہے گا۔پھر ایسے لوگ بھی ہوں گے جو تمہیں بدنی سزا دیں گے جو تمہاری شدید مخالفت کریں گے۔ہوسکتا ہے تمہارے گھر جلائیں، ہوسکتا ہے تمہیں اذیتیں دی جائیں یہاں تک کہ تمہیں اتنا دکھ دیا جائے جتنا کسی انسان کے بس میں ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسی صورت میں ہم تمہیں ایک نصیحت کرتے ہیں کہ پہلے سے اس بات کو آگے بڑھایا جائے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ جب یہ لڑائی شروع ہو جائے گی یہ بات یا درکھنا کہ اللہ ہی جانتا ہے کہ کون ہدایت پر ہے وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ صرف خدا جانتا ہے کہ ہدایت یافتہ کون ہے، اللہ ہی جانتا ہے بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیلِهِ کہ کون اپنی راہ سے گمراہ ہو چکا ہے۔اب بظاہر یہ بڑا تعجب انگیز فقرہ بیچ میں داخل ہو گیا۔ایک طرف خدا کہتا ہے اپنے رب کی طرف بلا ؤ حکمت کے ساتھ اور موعظہ حسنہ کے ساتھ بلا ؤ اور جب لڑائی شروع ہو گئی تو اچانک گویا کہ یقین ہی اڑا دیا اپنے پیغام سے یعنی اس بات سے تو یوں لگتا ہے جیسے کہا جارہا ہو کہ اب تم لڑ پڑو۔لیکن یہ کوئی پتہ نہیں کہ تم سچے ہو کہ فلاں سچا ہے اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ گمراہ کون ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہدایت پر کون ہے۔اس آیت کا اور اس مضمون کا یہاں موقع کیا ہے پہلے اس کو حل کرتے چلے جائیں پھر اس کا بقیہ حصہ انشاء اللہ زیر نظر آئے گا۔