خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 80 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 80

خطبات طاہر جلد 17 80 خطبہ جمعہ 6 فروری1998ء انْفُسَنَا جب بھی شیطان نے کوئی دکھ پہنچایا، یا ان کے تعلق میں شیطان نے جو دھوکا دے دیا تو یہ عرض کرتے ہیں خدا سے اور یہ دعا خدا کی سکھائی ہوئی ہے اپنے طور پر ان کو نہیں آئی رَبَّنَا ظَلَمْنَا انْفُسَنَا اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔پس پہلے دن جو شیطان سے بچنے کا راز تھا یا اگر نہ بچ سکے اور شیطان سے کوئی زخم لگ گئے تو ان کو مرہم لگانے کا جو طریقہ خدا نے سکھایا ہے وہ یہ دعا ہے : رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے۔وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وترحمنا اگر تو ہمیں نہ بخشے گا اور ہماری حالت پر رحم نہیں فرمائے گا۔لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ تو ہم ضرور گھاٹا کھانے والوں میں سے ہو جا ئیں گے۔پس یہی دعا آج بھی ہمارے لئے شیطان سے بچنے یا شیطان کے زخموں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ان کی شفا کی غرض سے ہمارے کام آسکتی ہے۔اس پر غور کریں اور اس پر غور کرنے سے پہلے یہ تو بہ ضروری ہے کہ اے خدا ہم نے پہچان لیا ہے کون ہمارا دشمن ہے اس دشمن سے اب ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔جو گزر گیا سو گزر گیا۔جو زخم اس نے لگا دئے سولگ گئے لیکن اب ہماری دعا ہے، یہ التجا ہے کہ پہلوں کو تو بھول جا آئندہ کے لئے ہمیں توفیق بخش کہ ہم دوبارہ پھر اس شیطان کے قبضہ میں نہ آئیں۔یہ ارادہ جو بہت قوت چاہتا ہے، جو قوت ارادی کا تقاضا کرتا ہے۔اگر قوت ارادی نہ ہو اور انسان بار بار ٹھو کر کھائے تو پھر بعید نہیں کہ ایسی حالت میں وہ جان دے جس حالت میں شیطان کا اس پر قبضہ ہو۔یہ وہ امور ہیں جن سے متعلق میں جماعت کو بار بار تنبیہ کر رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ اللہ کی مدد کے بغیر یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ہم شیطان کے حملوں سے بچ سکیں۔وہ ہمارے سامنے سے بھی آئے گا، پیچھے سے بھی آئے گا، مذہب پر بھی حملہ آور ہوگا، دنیا پر بھی حملہ آور ہو گا ہر پہلو سے ہم آزمائے جائیں گے اور اس سے زیادہ مکروہ چیز نہیں ہوسکتی کہ خدا نے پیدا کیا ہو اور بندے شیطان کے ہوجائیں۔اس شیطان کے بندے ہوں جس نے خدا کے بندہ کو سجدہ کرنے سے انکار کر دیا۔اس شیطان کو سجدہ کریں جو خدا کا منکر ہو چکا ہو یا منکر نہیں تو خدا کا باغی ہو گیا ہو۔نہایت مکروہ چیز ہے اگر آپ اس کو سمجھ لیں اور یہ سادہ سا سبق انسان سمجھ نہیں رہا یہ مشکل ہے۔جب بھی آپ یہ باتیں سن کر واپس گھروں کو لوٹیں گے تو وہی زندگی پھر دوبارہ شروع ہو جائے گی۔قدم قدم پر شیطان ضر ور حملہ آور ہوگا ، قدم قدم پر آپ کے لئے ٹھوکروں کے سامان ہوں گے اور قدم قدم پر انسان اس