خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 490 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 490

خطبات طاہر جلد 17 490 خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء کا شہرہ کیا جائے ) وجہ یہ (ہے) کہ وہ اس سے بہت پر ہیز کرتے ہیں کہ ان کے اعمال میں کوئی شعبہ ریا کا دخل کرے اور ان کو یہ وہم ہے کہ اجر کسی عمل کا اس کے اظہار سے ضائع ہو جاتا ہے۔“ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ : 533) یعنی یہ بات ان کی فی الحقیقت درست نہیں کیونکہ بعض اوقات اظہار کرنے سے قومی فائدہ پیش نظر ہوتا ہے اور اظہار کے نتیجے میں ایک دوسرے سے بڑھ کر خدمت کرنے کی توفیق ملتی ہے۔سچے دل والوں کو ہی ، ریا کاروں کی بات نہیں ہو رہی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پر بھی نظر ہے۔آپ نہیں چاہتے کہ جماعت اس سے غلط نتیجہ نکالے۔ان کی خاطر تو آپ نے سب کچھ چھپا دیا لیکن بعض اوقات خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا اظہار کرنا پڑتا ہے اور اس اظہار کے نتیجے میں ساری جماعت میں استباق فی الخیرات کی روح ترقی کرتی ہے۔اس لئے فرمایا: ”ان کو یہ وہم ہے کہ اجر کسی عمل کا اس کے اظہار سے ضائع ہو جاتا ہے۔ایسے لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں داخل تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ تجارت کا سلیقہ سکھا رکھا تھا اور ایسے لوگ کثرت سے تھے۔حضرت عبدالرحمن صاحب مہر سنگھ کا ذکر بارہا پہلے کر چکا ہوں ، ان کا حال یہ تھا کہ جب کوئی تنگی ہو تو وہ خدا کی راہ میں خدمت کے لئے نکل جایا کرتے تھے۔کمانے کی خاطر نہیں بلکہ اپنے اس وقت کو جس کو وہ روپیہ کمانے پر خرچ کر سکتے تھے روپے کو بھول کر تبلیغ کے لئے نکل جایا کرتے تھے۔یہ ان کا اپنا ایک رنگ تھا اور ہمیشہ ایسا ہوا۔ایک دفعہ بھی اس معاملہ میں مایوسی نہیں ہوئی کہ وہ جب تبلیغ سے واپس آرہے تھے یا اس دوران خدا تعالیٰ نے ان کو کوئی رقم مہیا فرما دی جو رقم اس چیز کے لئے بہت کافی ہوا کرتی تھی جو ان کو ضرورت پڑتی تھی۔اور یہ واقعہ ان کا بڑا دلچسپ ہے کہ پھر بڑے فخر سے آکے گھر کی کنڈی کھٹکھٹایا کرتے تھے اور آواز دیا کرتے تھے اپنی بیگم کو کہ فلاں کی اماں دروازہ کھولو۔اب جو کنڈی کھٹکھٹائے گا اس کو کچھ کہنے کی ضرورت بھی کیا ہے لیکن وہ انگریزی میں کہا کرتے تھے کیونکہ انگریزی کا ان کو بہت شوق تھا اور یہ ثابت کیا کرتے تھے سکول کے بچوں پر کہ میری بیوی کو انگریزی آتی ہے۔وہ پوچھتے تھے کیسے آتی ہے بتا ئیں۔کہتے جب میں گھر جاتا ہوں تو کنڈی کھٹکھٹا