خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 253 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 253

خطبات طاہر جلد 17 253 خطبہ جمعہ 17 اپریل 1998ء کوئی قوم اور جماعت تیار نہیں ہو سکتی جب تک اس میں اپنے امام کی اطاعت ، اتباع، اخلاص اور وفا کا مادہ نہ ہو (خطبہ جمعہ فرموده 17 اپریل 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: وَذَ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَب لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى ياتي اللهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ پھر فرمایا: (البقرة:110) یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا تعلق آج کے موضوع کے آخری حصہ سے ہے۔سو پہلے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی وہی عبارات مکمل کروں گا جو میں نے گزشتہ خطبہ میں شروع کی تھیں اور اس کے بعد وہ مضمون خود بخود ان آیات کے مضمون میں داخل ہو جائے گا۔پس ایک تسلسل ہے جو وقت آنے پر آپ کو سمجھ آ جائے گا لیکن سر دست میں ان آیات کا ترجمہ اور ان کی مختصر تشریح آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔وَذَ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كَفَّارًا كثرت کے ساتھ اہل کتاب یہ تمنا کرتے ہیں ان کا دل چاہتا ہے کہ کاش تم ایمان کے بعد پھر کفر میں لوٹ جاؤ۔حَسَدًا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ یہ تمنا محض حسد کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ