خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 212 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 212

خطبات طاہر جلد 17 212 خطبہ جمعہ 27 مارچ1998ء چیزیں ختم ہو گئیں اور اس کو اتنا مزہ آیا اس چھٹی میں کہ چلو جی سارا بار اُتار کے پھینک دیا، مصیبت پڑی ہوئی تھی جماعت احمدیہ میں۔یہ کرو یہ نہ کرو، یہ تعلیم جو تھی اس نے رستے روکے ہوئے تھے تو یہ جَنَّة لِلْكَافِر ہے جو وہاں مولوی بنا بنا کر احمدیوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں اور آپ دوبارہ غور کر کے سارے معاملات کو دیکھیں آپ کو یہی تصویر نظر آئے گی۔کئی لوگ ایسے تھے جن کو میں جانتا تھا اچھے بھلے، کچھ نہ کچھ شریف ضرور تھے، جب سے احمدیت سے چھٹی کی ہے ان کے چہروں سے کراہت آنے لگ گئی ہے۔ان کے گناہ ان کے چہروں کو کالا کر رہے ہیں۔پس یہ تفریق اپنے پیش نظر رکھیں اور جن لوگوں کو بھی آپ احمدی بناتے ہیں ان کی احمدیت کی فکر کریں۔ان کا گھیرا ڈالیں، ان کو طرح طرح سے بار بار احمدی بنا کر احمدی کر دکھا ئیں۔گزشتہ ادوار میں یعنی چند سال پہلے تک بعض ایسی بیعتیں ہوئیں جن میں بیعت کنندہ نے تقویٰ سے پورا کام نہیں لیا۔اب جب میری یہ نصیحت ان تک پہنچی کہ جو نئے احمدی ہو چکے ہیں مجھے بتاؤ کہ آیا وہ چندوں کے نظام میں بھی شامل ہیں، آیا وہ جرات سے اس نئے Census میں اپنا نام احمدی لکھوائیں گے کہ نہیں تو اس نصیحت کو بھی غلط سمجھا گیا۔دوڑ شروع ہو گئی کہ زیادہ نو احمدیوں کے Census میں احمدی فارم بھرنے کے نتیجہ میں ہماری کارگزاری کے خانے بھر جائیں گے اور یہ سمجھا جائے گا کہ واہ واہ اس شخص نے اور اس جماعت نے تو کمال کر دیا ہے، اتنے آدمیوں کو Census میں احمدی ثابت کر دیا ہے۔بعض جگہ اس کے نتیجہ میں فساد ہوئے ،معصوم احمدی رد عمل کے طور پر بہت تکلیفوں میں مبتلا کئے گئے۔بعض جگہ کثرت سے ان کے گھریا ان کی دکانیں جلا دی گئیں۔مجھے یہ یقین تھا کہ یہاں غلطی لازماً ہماری اپنی ہوگی۔چنانچہ میں نے بار بار جستجو کی، مجھے ان باتوں کا جواب دو کہ وہ صاحب جن کے خانے میں احمدی لکھا گیا تھا، دوسال یا تین سال پہلے احمدی ہوئے تھے کیا اس عرصہ میں انہوں نے ایک آنے کا بھی چندہ دیا، کیا اس عرصہ میں انہوں نے کسی احمد یہ مسجد میں نماز ادا کی؟ پہلے تو اس جواب سے احتراز کیا جا رہا تھا مگر میں بھی ، عزم کی بات ہو رہی ہے اس معاملہ میں عزم رکھتا ہوں، جب تک تہہ تک نہ پہنچوں چھوڑتا ہی نہیں بات کو۔اتنے خطوط لکھوائے کہ آخر ان کو جواب دینا پڑا، اور جواب یہ تھا کہ یہ صاحب اور ان کا خاندان جب سے احمدی ہوئے ہیں ایک آنہ بھی جماعت میں چندہ نہیں دیا ، کسی مسجد کا منہ نہیں دیکھا بلکہ احمدی چھوڑ کے غیر احمدی مسجد کا