خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 947 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 947

خطبات طاہر جلد 16 947 خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء روزے رکھ لئے۔بعض لوگ اس لئے شکر ادا کرتے ہیں ماهَدُنكُمْ کہ رمضان میں انہوں نے بہت سی ہدایتیں دیکھی ہوتی ہیں اور بہت سے رمضان نئی نئی ہدایتیں لے کر ان کے لئے طلوع ہوتے ہیں اور اسی طرح رخصت ہوتے ہیں۔تو شکر کا وقت تو رمضان کے دوران ہی ہے اس کے متعلق بھی احکامات ہیں لیکن رمضان کے بعد کا شکریہ معنی رکھتا ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرے کہ اس نے اس رمضان کو اس پر آسان کر دیا، ہمسر نہیں رہنے دیا۔اُس نے آسانی عطا کی۔اُس کا ذکر کرنے کے لئے ہم راتوں کو اٹھے، اُس کی خاطر بھوک، پیاس ہر قسم کی بدنی سختی برداشت کی اور نتیجہ یہ نکلا کہ ہدایت عطا ہوئی وہ ہدایت جو عام دنوں میں نہیں ملا کرتی تھی۔پس یہ شکر رمضان کے کامیابی سے گزرنے کا شکر ہے۔لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔اس کا سب سے بڑا پھل، جو رمضان کا سب سے بلند مقصد اور سب سے اعلیٰ پھل ہے وہ یہ ہے کہ اللہ مل جاتا ہے۔ر و چنانچہ اس کے معا بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ۔آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا ہے اے رسول! یعنی رسول کا نام تو نہیں مگر مخاطب آنحضور ہی ہیں۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی جب میرے بندے تجھ سے سوال کریں عینی میرے بارے میں فَإِنِّي قَرِیب تو میں قریب ہوں۔اس دعا میں جس کی طرف اشارہ ہے یہاں دنیا کی ضرورتیں پوری کرنے کا کوئی حوالہ نہیں۔وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی یعنی جب میرے بندے مجھے ڈھونڈتے پھریں، مجھے چاہتے ہوں اور تجھ سے پوچھیں کیسے ہم اپنے رب کو پالیں تو اس وقت یہ نہیں فرمایا فَقُل إِنِّي قَرِيبٌ تو ان سے کہہ دے اِنّ اللهَ قَرِيبٌ کہ اللہ قریب ہے یا میں قریب ہوں۔فوری جواب ہے فَإِنِّي قَرِيب - قریب والا بعض دفعہ دوسرے کا حوالہ بھی نہیں دیتا، کسی دوسرے کو یہ نہیں بتائے گا کہ اس کو بتا دو کہ میں قریب ہوں۔تو اس میں سوال کرنے والے کی نیت کے خلوص کا ذکر ہے۔اگر واقعہ کوئی اللہ کو چاہتا ہے تو اے رسول جب بھی وہ تجھ سے پوچھے گا میں اس کوسن رہا ہوں گا۔مجھے بتانے کے لئے اس وقت تیرے حوالے کی ضرورت نہیں۔اِنِّی قَرِیب میں تو ساتھ کھڑا ہوں، رگ جاں سے بھی زیادہ قریب ہوں لیکن اُجِیبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ۔میں پکارنے والے کی دعوت کو سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارے۔یعنی میرا شوق رکھتا ہو۔دنیا طلبی کی خاطر نہ میں یاد آؤں۔یہ عجیب منظر ایک کھینچا گیا ہے اِذَا دَعَانِ۔جس کا رمضان میں آپ کو زیادہ دیکھنے کا