خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 948
خطبات طاہر جلد 16 948 خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء موقع ملے گا، بہت ہی دل کش منظر ہے۔کئی لوگ ہیں جنہوں نے زندگیاں وقف کر دیں، جنگلوں میں ڈھونڈتے پھرے، اللہ اللہ پکارتے پھرے اور پھر بھی ان کو اللہ نہیں ملا کئی لوگ ہیں جو بعض دفعہ بے اختیار ہو کر اللہ کہتے ہیں تو اللہ ان کومل جاتا ہے۔اس مضمون کا فرق کیا ہے۔یہ فرق اب یہاں بیان کیا جائے گا۔فَلْيَسْتَجِبوالی ان پکارنے والوں کا فرض ہے کہ میری بات بھی تو مانا کریں۔مجھے اس طرح نہ پکاریں جیسے نوکروں کو پکارا جاتا ہے۔جب ضرورت پیش آئے آواز دو وہ کہے گا حاضر سائیں! ایسے بندے جو میری باتوں کی طرف دھیان دیتے ہیں جو میری باتوں کے اوپر عمل کرتے ہیں وہ پہلے میرے بندے بنتے ہیں پھر جب وہ پکاریں گے تو ان کو جنگلوں میں جانے کی ضرورت نہیں رہتی جہاں بھی پکاریں گے فَإِنِّي قَرِيبٌ میں ان کے پاس ہوں گا۔پس وہ لوگ جو یہ فرق نہیں کر سکتے بسا اوقات یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ ہم نے تو اللہ کو بہت پکارا، ہر طرف آوازیں دیں کہیں ہمیں خدا کا نشان نہیں ملا۔ان لوگوں میں بڑے بڑے شعراء بھی ہیں جو تعلی بناتے ہیں اس بات کو کہ ہم نے تو خدا کو بلا دیکھا کہیں کوئی نشان نہیں ملا۔ان میں اس زمانے کے دہر یہ بھی ہیں جنہوں نے راکٹس کے اوپر سفر کئے اور کہا کہ ہم نے آوازیں دیں خدا کو کہیں خدا کا نشان نہیں ملا۔ان لوگوں میں وہ فراعین ہیں اس دور کے جنہوں نے بلند و بالا عمارتوں پہ قبضے کئے اور ان کی چوٹی پر جا کر یہ اعلان کیا ہمیں یہاں کوئی خدا دکھائی نہیں دیتا۔مگر اس شرط کو پورا نہ کیا فَلْيَسْتَجِوانِى ان کی زندگی خدا کی خاطر نہیں ہوا کرتی۔یہ لوگ بدکردار ہوا کرتے ہیں۔اللہ کے بندوں سے وہ سلوک نہیں کرتے جو اللہ اپنے بندوں سے کرتا ہے۔پس جب وہ یہ شرط نہیں پوری کرتے تو ان کا بلانے کا دعوی جھوٹا ہے۔یہ آوازیں دیتے پھریں ان کی آواز ایک صدا بصحر اثابت ہوگی۔جیسے صحرا میں آواز دیں تو اس کی گونج بھی پیدا نہیں ہوتی وہ ایک طرف سے نکلتی ہے تو نکلتی چلی جاتی ہے کہیں قریب ٹیلے ہوں تو ان سے ٹکرا کے آجائے ورنہ صدا بصحر اسے مراد یہ ہے کہ ایسی صدا جس میں گنبد کی آواز بھی پیدا نہ ہو۔پس یہ ایسے لوگ ہیں کہ مجھے بلائیں گے تو کوئی نشان نہیں پائیں گے۔فَلْيَسْتَجِيْبُوْانِى وَلْيُؤْمِنُوانی پہلے میری باتوں کا جواب دیا کریں پھر مجھ پر ایمان لائیں۔جو میری باتوں کا جواب دیتے ہیں ان پر اور طرح ظاہر ہوا کرتا ہوں۔وہ ایمان بہت طاقتور ایمان ہے جو ان شرائط کے ساتھ ہو۔وہ شخص جس کا خدا اس کے ساتھ ساتھ پھر رہا ہو اس