خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 943 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 943

خطبات طاہر جلد 16 943 خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء ہو چکا تھا اس رمضان میں دوبارہ ضرور دہرایا جاتا تھا تو اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کا ایک معنی ہے۔قرآن کے معانی کو طاقت بخشنے کے لئے ، اس کو شدت عطا کرنے کے لئے آنحضرت تم پر ہر رمضان میں گزشتہ اترا ہوا قرآن دہرایا جایا کرتا تھا۔دوسرا معنی وہی ہے جو میں نے دوسرے پہلو سے کیا ہے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ رمضان کا مہینہ تو وہ ہے جس کے بارے میں قرآن اتارا گیا ہے اور یہ معنے بڑے وسیع ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی جتنی تعلیم بھی ہے رمضان میں وہ ساری کی ساری تعلیم انسان کے لئے قابل عمل ہو جاتی ہے حالانکہ عام مہینوں میں لازم نہیں کہ وہ تعلیم قابل عمل ہو۔یعنی قابل عمل ان معنوں میں تو ہے کہ انسان عمل کر سکتا ہے لیکن عموما اس پر عمل کرنا ضروری نہیں ہوا کرتا اور رمضان میں قرآن کریم کی تعلیم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جو اس مہینے میں پورا نہ اترتا ہو۔تو أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ اتنا عظیم مہینہ ہے کہ گویا قرآن اسی مہینہ کے بارہ میں نازل کیا گیا تھا۔اب دیکھ لیں روزہ ایک بہت ہی اہم قربانی ہے اور بہت سے مفسرین لکھتے ہیں کہ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرة:154 ) میں صبر سے مراد روزہ ہے تو روزے اور عبادت کے ذریعہ سے مدد مانگا کرو لیکن کتنے ہیں جو سارا سال روزے رکھتے ہیں یا سارے سال میں کسی مہینے میں وہ روزے رکھتے ہوں۔بہت بھاری اکثریت مسلمانوں کی ہے جو روزہ نہیں رکھتی۔کبھی اتفاق سے کوئی مصیبت ٹوٹ پڑے تو اس وقت روزہ رکھ بھی لیتے ہیں اور بہت ہی تھوڑی تعداد ہے جو با قاعدگی سے رمضان کے مہینوں کے علاوہ بھی روزے رکھتے ہوں۔فِيْهِ الْقُرْآنُ سے مراد اس صورت میں، دوسرے معنوں میں یہ بنے گا کہ یہ وہ مہینہ ہے جب سارے مسلمان روزہ بھی رکھتے ہیں۔کوئی دنیا میں ایسا مسلمان نہیں جو رمضان میں روزے نہ رکھتا ہو اور وہ جو نماز بھی نہیں پڑھا کرتے وہ سمجھتے ہیں کہ روزہ ہماری نمازیں بخشوانے کا موجب بھی بن جائے گا اور روزوں پر اتنا زور ہوتا ہے کہ جو کچھ بھی نہیں کرتے سال میں کم سے کم آخری عشرہ کے روزے رکھنے لگ جاتے ہیں۔جو شرا ہیں پیتے ہیں، ہر قسم کی بدیاں کھاتے ہیں اور کرتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ رمضان کے روزے ان سب کو بخشوانے کا موجب بن جائیں گے۔پس اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کا مطلب یہی ہے کہ قرآن کی تمام تعلیمات اس مہینے میں