خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 944 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 944

خطبات طاہر جلد 16 944 خطبہ جمعہ 26 دسمبر 1997ء شدت کے ساتھ عمل میں لائی جاتی ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے قرآن کا مقصد ہی اس مہینے کے متعلق تھا، اس کی وضاحت تھا، اس کی خوبیاں بیان کرنا تھا۔پس اس پہلو سے اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرآن کے نتیجے میں اب ہمیں غور کرنا ہے کہ اس سے پھر کیا کیا کچھ حاصل ہوگا۔پہلی بات تو یہ ہے که اگر اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کی بات درست ہے تو هُدًى لِّلنَّاسِ یہ مہینہ بھی اور قرآن کریم بھی یہ دونوں انسان کے لئے ہدایت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔اس مہینے سے گزرنے کے بعد اور قرآن کریم کا کثرت سے مطالعہ کرنے کے بعد ٹھدًی لِلنَّاسِ یہ چیزیں لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب ہوں گی۔اگر کوئی رمضان میں سے گزر جائے اور ہدایت نہ پائے تو قرآن سچا ہے یا وہ سچا ہے۔اس کا یہ کہنا کہ میں نے رمضان کے روزے پائے ، میں نے رمضان سے اپنے گناہ بخشوالئے یہ ساری باتیں غلط ہو جائیں گی کیونکہ رمضان المبارک کو ضرور ہے کہ اس کے لئے کچھ نہ کچھ ہدایت کا سامان پیدا کرے۔قرآن کریم کی تلاوت کے ذریعے ہو یا براہ راست روزوں کے ذریعے ہو دونوں صورتوں میں ہدایت ضرور ملنی چاہئے۔وَبَنتِ مِنَ الْهُدی اور وہ لوگ جو پہلے ہی ہدایت پر ہوا کرتے ہیں ان کے لئے وَ بَنتِ مِنَ الْهُدی کی خوشخبری ہے۔اتنی عظیم الشان ہدایتیں رمضان کے دوران نصیب ہوں گی کہ آنکھیں کھول دیں گی ، پہلے جن کی طرف توجہ ہی نہیں تھی۔بنت وہ ہیں جو آنکھوں کو چندھیا دیں گویا کہ وقتی طور پر اتنے روشن ہوں کہ انسان حیران ہو کے دیکھے اچھا یہ بھی تھی۔تو ایسی روشن ہدایات انسان کو اس مہینے میں نصیب ہوتی ہیں جو قرآن میں پہلے سے موجود ہیں۔وَبَيْتٍ مِنَ الھدی میں قرآن کی طرف اشارہ ہے کہ اس میں بھی موجود ہیں لیکن ان ہدایات کے لئے آنکھیں کھلتی نہیں ہیں اور یہ امر واقعہ ہے کہ انسان کی آنکھیں کھلنے کا دور ہر رمضان میں اسی طرح آیا کرتا ہے۔ساری زندگی وہ جو سمجھتا ہے کہ میں نے سب کچھ پالیا، رمضان میں کبھی کبھی اچانک یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا ابھی یہ آیت نازل ہوئی ہے ، ابھی اس آیت کا مضمون سمجھ آیا ہے۔اور اس وقت وہ بسنت میں شمار ہونے لگتی ہے۔وَالْفُرْقَانِ اور بڑی قطعی دلیلیں انسان کو عطا کرتا ہے۔ایک پہلو سے فرقان سے مراد یہ ہے کہ انسان جو شک میں مبتلا ہوتا ہے کہ نہ معلوم میں ہدایت پر عمل کر بھی رہا ہوں کہ نہیں وہ فرقان میں داخل ہو جاتا ہے۔اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسی