خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 737
خطبات طاہر جلد 16 737 خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء خطبے میں میں نے کہا تھا کہ سید عبدالحئی صاحب ناظر تالیف و تصنیف انشاء اللہ اس کی درستی کر سکیں گے۔مگر مجھے اس وقت علم نہیں تھا کہ اس میں کون سی چیزیں ایسی ہیں جن کی درستی مطلوب ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اتنی خوفناک غلطیاں ہیں اور ایسی خوفناک علمی غلطیاں بھی ہیں جو لفظ ” نہ کے ہونے یا نہ ہونے سے ( یعنی کسی چیز کے اثبات کی بجائے نفی استعمال ہو گئی ہے) بات کچھ کی کچھ بن گئی ہے۔میں تو حیران ہو کے دیکھتا ہوں جماعت احمدیہ کو کہ محض اس لئے کہ مجھے تکلیف نہ ہو مجھے اطلاع تک نہیں دی کہ اتنی خوفناک غلطیاں اس کتاب میں ہیں۔بہت سے ایسے مضامین ہیں جو مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہے تھے کہ میں نے کب کہے تھے، ان کا مطلب کیا ہے۔اس میں مجھے بہت وقت لگا، بہت غور سے بار بار پڑھا پھر سمجھ آئی کہ او ہ غلطی اس وجہ سے ہوئی ہوئی ہے لیکن صرف یہی غلطی نہیں عام زبان کی غلطیاں بھی بے شمار ہیں۔اس لئے ناممکن ہے کہ سید عبدالحئی صاحب ہوں ان کی کوئی اور علماء کی ٹیم جو اس کتاب کو ٹھیک کر سکے۔لکھنے والوں نے یہ ظلم کیا ہے کہ مجھے یہ کہا کہ دہرائی بھی بہترین ہو گئی ہے کوئی غلطی باقی نہیں رہی۔بولنے کی اردو کو لکھنے کی اردو میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔جو ہرگز نہیں کیا گیا نہ ان سے کیا جا سکتا تھا اور نہ ہی جماعت اس کتاب کے انداز کو سمجھ سکتی تھی اگر میں دوبارہ اس کا مطالعہ نہ کرتا۔اس لئے ضروری ہے کہ میں اب آپ کو بتاؤں کہ اس سفر کے آخری چند دن میں مجھے چلتے پھرتے راتوں کو ، دن کو سفر میں اس کتاب کے دوبارہ مطالعہ کی توفیق ملی ہے اور اس کی جو درستیاں کرنی پڑی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں کہ غلطیاں جگہ کیسے پاگئیں۔اردو بھی نہایت غلیظ تھی کی بجائے تھا لکھا ہوا ہے۔ہیں“ کی بجائے ” ہے لکھا ہوا ہے اور اس کثرت سے یہ غلطیاں ہیں کہ ہر صفحے پر آپ کو نظر آئیں گی۔لکھنے والوں نے جو مجھے خط لکھتے ہیں انہوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔اس فائدے کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں کہ جزاک اللہ۔آپ نے بہت اچھا کام کیا اور بعض ہومیو پیتھ بھی بڑے اچھے اچھے بن گئے ہیں لیکن یہ غلطیاں اپنی جگہ موجود ہیں۔میرے دل میں کئی دفعہ یہ خواہش اٹھی کہ کوئی تو مجھے یہ لکھ دیتا کہ رکھ چھوڑا ہے ان عقدوں کا حل آپ کے لئے“۔یہ عقدے میرے سوا کوئی حل کر ہی نہیں سکتا تھا۔میں نے لکھی ، مجھے پتا ہے میں کیا لکھنا چاہتا تھا اور چند باتیں جو اس ضمن میں مجھے بیان کرنی ضروری ہیں وہ یہ ہیں کہ آپ اس کا سٹائل سمجھیں ورنہ آپ اس کو غیر معمولی باتوں کو دہرانا سمجھیں گے۔جب میں نے یہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا تو میری ہو میو پیتھی