خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 655
خطبات طاہر جلد 16 655 خطبہ جمعہ 5 ستمبر 1997ء سٹیٹ ہاؤس گیمبیا کا چیلنج۔اللہ تعالیٰ اس سال میں ہرگز جماعت کو ذلیل ورسوا نہیں ہونے دے گا۔(خطبہ جمعہ 5 رستمبر 1997ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج کے خطبے کا موضوع گیمبیا کے حالات ہیں جن کو عمداً میں نے اب تک جماعت کے سامنے پیش نہیں کیا کیونکہ کچھ ایسی صورتحال تھی جو کسی خاص کروٹ بیٹھ نہیں رہی تھی اور معین طور پر آخری صورت میں بہت سے امور تحقیق کے محتاج تھے اور چونکہ اس تحقیق کے دوران کچھ غلط خبریں بھی ملتی رہیں کچھ صحیح بھی ، پھر ان کی چھان بین کرنی پڑی ، حکومت کے بیانات مختلف رہے ایک دوسرے سے متضاد، ان کے متعلق بھی معلومات حاصل کرنی پڑیں اور سب سے بڑی بات جس کا انتظار رہاوہ وہاں کے خبیث مولوی کا مباہلے کا عوام کے سامنے ریڈیو، ٹیلی ویژن پر اقرار تھا اور شروع سے لے کر آخر تک میرا اسی بات پر زور رہا کہ اللہ تعالیٰ اس سال میں انشاء اللہ تعالیٰ ہرگز جماعت کو ذلیل ورسوا نہیں ہونے دے گا اس لئے جماعت احمد یہ گیمبیا کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ جس طرح بھی ہو اس بد بخت مولوی جس کا میں ذکر کروں گا اس کا مباہلے کے اوپر اقرار کا یا تحریری بیان پہنچائیں یا اسے عوام الناس میں اسے قبول کرنے کی دعوت دیں۔یہ خلاصہ ہے اس رپورٹ کا اور اب میں کچھ تفصیل بیان کرتا ہوں۔جو آنکھیں کھولنے والی تفصیل ہے کیونکہ اگر ہم تحقیق نہ کرتے تو یہ سارے امور ہماری نظروں سے اوجھل رہتے اور اس مولوی کی اچانک بکو اس کی وجہ سے مزید گہرائی میں اترنے کا موقع ملا