خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 654 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 654

خطبات طاہر جلد 16 654 خطبہ جمعہ 29 راگست 1997ء آپ کہہ سکتے ہیں صرف جنگل میں ہی گئے ہیں نا۔کون سا سانپ کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے لیکن جب جنگل میں جائیں گے تو سانپ ان کی انگلیوں پر پڑے گا اس کے منہ میں ہاتھ ڈالنا ضروری نہیں ہے۔سانپ پاؤں اور پنڈلیوں پر کالے گا، یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ پاؤں اور پنڈلیاں اس کی طرف بڑھائی جائیں۔تو ایک دفعہ اس جنگل میں سفر شروع ہو جائے تو پھر اس جنگل کے بداثرات ضرور ہوں گے۔یہ مضمون ہے جس کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تدبیر کہتے ہیں۔تدبیر کے ذریعے کوشش کریں لازماً ہر بچے کی طرف توجہ دینی ہوگی۔ہر نو جوان لڑکے اور لڑکی کی طرف توجہ دینی ہوگی ، ان کے بالوں کے سٹائل کو دیکھنا ہوگا ، ان کا دوپٹے سے گھبرانا آپ کو دکھائی دینا چاہئے کہ وہ گت اٹھا کر اور دو پٹہ ہٹا کر چلنا چاہتی ہیں۔کوئی ان کو کہے کہ دیکھو تمہاری بچی کو کچھ ہورہا ہے وہ کہیں گے تم جاؤ اپنے بچوں کی فکر کرو تمہیں کیا ہماری بچی سے، بالکل ٹھیک ہے نیک ہے، نماز پڑھتی ہے۔نماز تو پڑھتی ہے مگر کسی جھاڑی میں نماز پڑھے اور وہاں سانپ اور بچھو چھپے ہوئے ہوں تو وہ نمازی کو بھی نہیں چھوڑیں گے ، اس کو بھی ضرور ڈس جائیں گے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصائح میں یہ ساری باتیں مخفی ہیں یعنی غفلت کی آنکھوں سے پڑھنے والوں کے لئے مخفی ہیں۔مگر اگر بیدار آنکھوں سے دیکھیں تو آپ کی تحریرات میں گناہوں سے بچنے کے لئے بے شمار ایسی تدابیر پیش فرما دی گئی ہیں جن پر غور کریں، پھر مغفرت کی طرف متوجہ ہوں ، خدا تعالیٰ کی حقیقت کو سمجھیں، اس کے عرفان سے اس کا خوف معلوم کریں نہ کہ خوف ہی کو جو جانور کا خوف ہے خدا تعالیٰ کا خوف قرار دیدیں۔ان سب امور کی طرف اگر آپ اور آپ کی وساطت سے میں تمام دنیا کی جماعتوں سے مخاطب ہوں اگر وہ اس تحریر کے مضمون کو سمجھیں اور اس پر غور کریں اور ہر قسم کی تدابیر اختیار کریں تو یہ ملک آپ پر غالب نہیں آسکتا۔کوئی ملک بھی آپ پر غالب نہیں آسکتا۔کوئی غیر اسلامی معاشرہ آپ کے حالات تبدیل نہیں کر سکتا۔پھر آپ تبدیل کرنے والے ہوں گے، آپ کے ذریعے قوموں کے حالات بدل جائیں گے اور آج ہمیں ایسے احمدیوں کی ضرورت ہے جو زمانے کی روش بدل دیں، زمانے کے حالات کو تبدیل کر دیں، موت سے زندگی نکال کر دکھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین