خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 585
خطبات طاہر جلد 16 585 خطبہ جمعہ 8 اگست 1997ء میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ کامیابیوں کے بطن سے ضرور حسد پیدا ہوتے ہیں اور کامیابیوں کے نتیجے میں مومنوں کو جو خدا تعالیٰ نے نصیحت فرمائی ہے وہ اس دعا کی نصیحت ہے وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ( الفلق : 6) تم اللہ تعالیٰ سے حاسد کے حسد سے اس وقت پناہ مانگو جب وہ حسد کرے۔میں نے ایک دفعہ درس قرآن میں یہ بات تفصیل سے بیان کی تھی کہ اس آیت میں عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ بار بار تمہیں ایسے مواقع نصیب ہوتے رہیں گے کہ جب دشمن کو حسد کا موقع ملے گا۔حسد ایک ایسی چیز بھی ہے جو ہمیشہ رہتی ہے مگر حاسد جب حسد کرتا ہے وہ ہمیشہ کسی بڑی کامیابی کو دیکھ کر حسد کرتا ہے۔اس حسد کا اظہار ایک مکر کی صورت میں، ایک شرارت کی صورت میں ہمیشہ ایک کامیابی کے نتیجے میں ظاہر ہوا کرتا ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے اس گہرے مضمون کو یوں بیان فرمایا: وَمِنُ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ورنہ ایک انسان کا کلام ہوتا ہے تو مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ پر ہی بات ختم ہو جاتی کہ حاسد کے شر سے بچو لیکن اِذَا حَسَدَ صاف بتا رہا کہ ایسے مواقع آئیں گے حاسد کی زندگی میں کہ اس کو آگ لگ جائے گی بے قرار ہو جائے گا، بے چین ہو جائے گا وہ کسی طرح اپنی ذلتوں کا بدلہ اتارنا چاہے گا، کسی طرح تمہاری فتح کو تمہاری شکست میں تبدیل کرنا چاہے گا۔یہ وہ موقع ہے جب خصوصیت کے ساتھ تمہیں اللہ کی پناہ میں آنا چاہئے۔وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ اس وقت دنیا میں یہی ہو رہا ہے ہر طرف بڑی بڑی طاقتیں بھی ان میں پاکستان بڑی سختی سے ملوث ہے، سعودی عرب میں ایک باقاعدہ سیل قائم ہے جس کا نام انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کا بنا رکھا ہے اس کا سر براہ ایک ایسا شخص ہے جو خود حسد کی پیداوار ہے۔ڈاکٹر عبدالسلام سے ساری عمر اس شخص کو شدید حسد رہا اور ابھی بھی وہ اس آگ میں جل رہا ہے، کچھ نہیں کرسکتا۔وہ اس رابطہ عالم اسلامی کا سر براہ بنا ہوا ہے۔کویت میں اس کا دفتر ہے وہیں دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے نمائندے بھی بیٹھے ہوئے ہیں جو ان کے کانوں میں ایسی باتیں پھونکتے ہیں ایسی ہلکی ہلکی آوازیں دیتے چلے جاتے ہیں جو ان کو اور شرارتوں پر اکساتی چلی جاتی ہیں۔یہ ایک تفصیل ہے جس میں میں جانا نہیں چاہتا مگر ہمیں ہرلمحہ لمحہ کی خبر ہے جس طرح وہ چالاکیاں کرتے ہیں، جس طرح وہ اکٹھے ہوتے ہیں، کہاں سے ایمبیسیڈر(Ambassadors) تبدیل کر کے کن کو لایا جاتا ہے، کیا ان کو ہدایتیں ملتی ہیں غرضیکہ یہ ساری شرارت کی کوششیں اس وقت پہلے سے بہت زیادہ تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔افریقہ نے