خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 571 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 571

خطبات طاہر جلد 16 571 خطبہ جمعہ یکم راگست 1997ء حلال ہی سمجھی جاتی ہے ہر قسم کی بدکاری، بدی، اپنی عزتوں کو بیچنا، اپنے جسم کو بیچنا، مادہ پرستی کے لئے سب کام کرنا ، یہ جو چاہیں کر لیں عالم عیسائیت میں کسی کا دل نہیں گھبرائے گا۔کسی بڑے سے بڑے پادری یا کسی چھوٹے سے چھوٹے پادری کو یہ فکر لاحق نہیں ہوگی کہ ہم نے تو ان کی زندگی تبدیل کرنے کے لئے اللہ کے دین پر ڈالا تھا اور یہ دنیا کے دین پر اسی طرح جاری وساری ہیں۔میں نے انہیں بتایا کہ احمدیت میں خدا کے فضل سے ایک دل نہیں ایک دل کے تابع سینکڑوں ہزاروں دل ہیں جو غمگین ہو جاتے ہیں اگر آنے والے کے اندر کوئی تبدیلی پیدا نہ ہوا گر وہ واقعہ دین الملک کو چھوڑ کر دین اللہ میں داخل نہ ہو چکا ہو۔دین ملک کو اسی حد تک اختیار کرے جس حد تک دین اللہ سے ٹکراتا نہیں ہے۔جہاں وہ دین اللہ سے ٹکرائے وہاں اس کو چھوڑ دیا جائے۔یہ عبادت کے خالص ہونے کا مفہوم سوائے احمدیت کے دنیا میں کہیں جاری ہوا ہی نہیں۔اب کثرت سے ملاں لوگ اپنے مسلک سے لوگوں کو وابستہ کر رہے ہیں لیکن ان کے مسلک میں جو موجود ہیں فاسق فاجر، زانی، شرابی کبابی ( کباب شراب کے ساتھ ملے تو گناہ ورنہ نہیں۔ویسے جتنا مرضی کباب کھا ئیں آپ۔تو شرابی کبابی محاورہ ہے ) اور بچے چرانے والے، بچوں پر ظلم کرنے والے قبل کرنے والے، ہر وقت جھوٹ بولنے والے اور چوری اور سفا کی اور ڈاکے ان کا مسلک ہے اور یہ سمجھتے ہیں یہ سب دین اللہ پہ قائم ہیں۔پس انہوں نے دین اللہ کی تعریف ہی بدل دی ہے۔مُخْلِصًاله الدِّین کی تعریف کے ساتھ ان لوگوں کو دیکھیں جو ان کے پیچھے چلتے ہیں کتنے مولوی ہیں جن کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے کہ ہمارے پیچھے چلنے والے فاسق فاجر ہیں۔قرآن کریم نے اس بات کو امارت سے لازم قرار دیا ہے۔وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: 75) دعا یہ کرو کہ اے خدا ہمیں متقیوں کا امام بنا۔اگر کروڑ ہا فاسق بھی ہوں تو ان کی امامت پر کوئی فخر نہیں وہ امامت تو ذلت کے لائق ہے وہ تو انسانیت کی تذلیل ہے اس امارت پر کون فخر کر سکتا ہے لیکن جو متقیوں کا امیر ہو، متقیوں کا امام ہو اس کی دعا قبول ہو چکی وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اما ما ہو کہ وہ ہے جو لوگوں میں سر اٹھا کے چلے گا اور خدا کے حضور سر جھکا کے چلے گا۔اس میں ایک عزت نفس پیدا ہو جاتی ہے وہ جانتا ہے کہ میرے چلنے والوں میں خدا کے فضل سے کثرت سے متقی ہیں۔ایسے متقی یہ مسلمان کہلانے والے دکھائیں کہاں ہیں۔محمد رسول اللہ ﷺ کا وہ دین جو قرآن نے صلى الله