خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 556 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 556

خطبات طاہر جلد 16 556 خطبہ جمعہ 25 / جولائی 1997 ء جماعت احمدیہ کے قریب کے مستقبل سے اور بعید کے مستقبل سے تعلق ہے اور وہ خدا کے فضل سے اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتا دیکھیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام 17 فروری کے اشتہار میں لکھ رہے ہیں ” ایک عرصہ ہوا کہ مجھے الہام ہوا تھا وسع مكانك ياتون من كل فج عمیق “ یعنی اپنے مکان کو وسیع کر کہ لوگ دور دور کی زمین سے تیرے پاس آئیں گے۔۔۔پھر یہی الہام ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ پیشگوئی پھر زیادہ قوت اور کثرت کے ساتھ پوری ہوگی - والله يفعل ما يشاء لا مانع لما اراد ( تذکرہ ایڈیشن چہارم : 246 )۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وسع مكانك اور يـــاتــون مــن كل فج عمیق کے متعلق جو الہام جماعت کو سنایا، 1897 ء کا وہ سال ہے جو 1997ء میں دہرایا جا رہا ہے اور آج وسع مکانک کا ایک عجیب نظارہ ہم دیکھ رہے ہیں اور یاتون من كل فج عمیق کا ایک ایسا مضمون ظاہر ہو رہا ہے جو اس سے پہلے عموماً لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنا۔فج عمیق سے عام طور پر خشک راستے لئے جاتے ہیں جو کثرت کے ساتھ چلنے کے نتیجے میں گہرے ہو جاتے ہیں لیکن جیسا کہ اس سے پہلے میں نے ایک مضمون میں یہ دکھایا تھا اور عرب لغت کے حوالے سے بتایا تھا کہ فج عميق سمندری رستوں کو بھی کہتے ہیں جو بہت گہرے ہوتے ہیں اور عمیق کا لفظ چند کھڈوں پر اتنا اطلاق نہیں پاتا جتنا سمندری رستوں پر اطلاق پاتا ہے۔تو مراد یہ تھی کہ کثرت کے ساتھ لوگ سمندری سفر کر کے آپ کے پاس پہنچیں گے۔اس زمانے میں فج عمیق کا یہ ترجمہ بالکل درست تھا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں کثرت کے ساتھ سمندری سفر کرنے والے آئے۔کوئی امریکہ سے آیا، کوئی آسٹریلیا سے آیا۔کوئی دوسرے ممالک سے آئے مگر فج عمیق کا لفظ خشک رستوں پر اطلاق پاتا رہا اور قادیان کا رستہ گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو گیا کیونکہ کثرت سے لوگ ان پر آتے رہے۔فج عمیق سمندروں کے رستوں کی بھی نشان دہی کرتا رہا کہ بہت گہرے سمندروں سے گزر کر لوگ آپ کے پاس پہنچتے رہے مگر 1997ء میں اس فـج عـمـيـق کا ایک اور معنی بھی ظاہر ہوا ہے اور وہ ہوائی راستے ہیں۔یعنی ان کے نیچے اتنی گہری زمین ہوتی ہے، اتنی دور ہوتی ہے کہ سمندر کی سطح پر چلنے والے جہازوں کے نیچے سمندر کی تہ اتنی دور نہیں ہوتی جتنی آسمان پر