خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 557 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 557

خطبات طاہر جلد 16 557 خطبہ جمعہ 25 / جولائی 1997ء چلنے والے جہازوں کے نیچے زمین کی سطح ہوتی ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ان ہی چند لفظوں میں مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا رہا، مختلف صورتیں دکھاتا رہا۔کبھی محض خشک رستوں پر اطلاق پایا، کبھی سمندری جہازوں پر اس کا اطلاق ہوا اور کبھی آج جیسا کہ آج ہورہا ہے دور دور سے ہوائی جہازوں پر لوگ کثرت کے ساتھ یہاں پہنچ رہے ہیں اور تمام دنیا سے فج عمیق کا یہ نیا مضمون ظاہر ہو رہا ہے اور ساتھ فرمایا وسع مکانک، کہ اپنے مکان کو وسیع کر۔جماعت احمدیہ خدا کے فضل کے ساتھ اپنے مکان کو اس طرح وسعت دے رہی ہے کہ جہاں تک زمین کا تعلق ہے کثرت کے ساتھ پھیل رہی ہے اور یہ مضمون وسع مکانک میں انشاء اللہ کل کی تقریر میں آپ کے سامنے رکھوں گا لیکن وسع مکانک میں ایک خدا کا مکان ہے جس کو وسعت دینا ہمارا کام ہے اور دراصل خدا کا مکان جو اس دنیا میں ہمارے دلوں میں بنتا ہے جب وہ ظاہری صورت میں مساجد بن کر دکھائی دینے لگتا ہے تو ہمارے دل کا تعلق مساجد کے ساتھ دراصل وسع مکانک کی ایک اور تفسیر ہے اور یہی وہ سال ہے جس میں خصوصیت کے ساتھ میں نے جماعتوں کو کثرت کے ساتھ نئی مساجد بنانے کی تحریک کی ہے اور یہ امر واقع ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا چند دن پہلے تک میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اس طرح نہیں تھے کہ جو 1897 ء کو 1997 ء سے ملانے والے ہوں اس لئے ان کی طرف توجہ نہ دی۔جب میں نے توجہ دی تو حیران ہوا کہ مساجد کی توسیع کے متعلق جو جماعت کے منصوبے ہیں وہ بعینہ اسی سال میں بنے اور اسی سال میں نشو ونما پائے اور انشاء اللہ ان پر عمل درآمد بھی آپ اس سال کے اکثر حصے میں دیکھیں گے۔والله يفعل ما يشاء لا مانع لما اراد۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو دوسری دفعہ پھر الہام ہوا ہے بعید نہیں کہ آئندہ آنے والے 1997ء کی طرف اس کا اشارہ ہو۔فرمایا یہ دوبارہ الہام ہوا ہے۔اس کا مطلب میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ سال جو 1997 ء ہے اور 1997ء کی تکرار ہے اس سال کی طرف اشارہ تھا چنانچہ فرمایا ” يفعل ما يشاء لا مانع لما اراد “ کہ کچھ ہو کر رہنے والا ہے اور وہ ضرور ہوکر رہے گا۔ناممکن ہے کہ خدا کی بات کو کوئی تبدیل کر سکے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: مجھے میرے خدا نے مخاطب کر کے فرمایا ہے الارض والسماء