خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 467 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 467

خطبات طاہر جلد 16 467 خطبہ جمعہ 27 / جون 1997 ء جھوٹ اس وقت انسان کا ساری دنیا میں سب سے بڑا دشمن ہے۔اپنے اندر صداقت کی طاقت پیدا کریں۔( خطبه جمعه فرمودہ 27 جون 1997ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کینیڈا کا اکیسواں جلسہ سالانہ منعقد ہورہا ہے۔ٹیلی ویژن پر سب دنیا کو اس وقت یہ جلسہ اور یہ خطبہ جس سے جلسے کا آغاز ہورہا ہے، دکھایا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا میں ایسی جماعتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جن میں پہلے انٹیناز موجود نہیں تھے اب خدا تعالیٰ کے فضل سے لگوائے جاچکے ہیں اور ایسے احمدی گھروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جہاں پہلے انٹیناز موجود نہیں تھے مگر اب لگوائے جاچکے ہیں۔اس کے باوجود یہ انتظام بہت محدود ہے اور جماعتی تقاضے بہت وسیع ہیں۔اس سلسلے میں آپ سے مزید گفتگو کروں گا لیکن پہلے ایک اور اعلان بھی کرنا ہے کہ آج ہی جماعت احمدیہ گوئٹے مالا کا آٹھواں جلسہ سالانہ منعقد ہورہا ہے جو تین دن 27، 28 اور 29 جون تک جاری رہے گا۔انہوں نے بھی درخواست کی ہے کہ اپنے خطاب میں ہمیں بھی شامل سمجھیں۔در حقیقت میں تو جب بھی کسی جماعت سے خطاب کرتا ہوں تو سب دنیا کو شامل سمجھتا ہوں اگر چہ بسا اوقات مقامی تقاضے پیش نظر رہتے ہیں مگر ویسے ہی یا ان سے ملتے جلتے تقاضے سب دنیا میں ہیں اور چونکہ سب دنیا کی جماعتیں یا کم سے کم ان کا ایک بڑا حصہ میرے پیغامات کو یا میرے خطابات کو براہ راست سن رہا ہوتا ہے اس لئے اب یہ ممکن ہی نہیں رہا کہ کسی ایک جماعت کے