خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 466
خطبات طاہر جلد 16 466 خطبہ جمعہ 20 / جون 1997 ء پاکستان کے تمام داعیان الی اللہ سے کہتا ہوں کہ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک ذرہ بھی قدم پیچھے نہیں ہٹانا بلکہ اور زیادہ آگے بڑھانا ہے مگر جہاں تک احتیاط کے اور حفاظت کے تقاضے ہیں وہ ضرور پورا کریں۔اللہ تعالیٰ اس بات کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آج نشاء اللہ نماز جمعہ اور عصر کے بعد عتیق احمد صاحب با جوه مرحوم سابق امیر جماعت وہاڑی کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔اس کے ساتھ ایک اور بھی اطلاع آئی تھی ربوہ سے رشید زیروی صاحب۔یہ ہمارے واقف زندگی تھے اور سلسلے کی بڑی محبت کے ساتھ ، خلوص کے ساتھ خدمت کرتے رہے ان کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے جانبر نہیں ہو سکے تو دیکھیں دونوں خدمت کرنے والے ہیں مگر کہاں دل کا حملہ ہونے سے مرنے والا ، کہاں خدا کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والا ، بہت فرق ہے مراتب میں۔مگر ایک پہلو تو بہر حال ان کا بھی ہے کہ زندگی خدا کی خاطر پیش کی اور خدا کی نظر میں ایک رنگ میں شہادت پالی۔تو ان دونوں کی نماز جنازہ انشاء اللہ نماز جمعہ اور عصر کے بعد پڑھائی جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ