خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 412 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 412

خطبات طاہر جلد 16 412 خطبہ جمعہ 6 جون 1997 ء طرح مارنا ہے۔اس طرح ٹانگیں پیچھے مارنی ہیں، یوں جسم سیدھا رکھنا ہے اور پی ایچ ڈی بھی کر لے اس کے بعد پانی میں پھینکیں وہیں ڈوب کر مر جائے گا۔تیرا کی کے نظام کی علمی اہمیت کو سمجھ کر ساری دنیا کے نظام کا مطالعہ کرلے اگر اس نے خود تجربہ نہ کیا ہو تو جہاں گہرے پانی میں اتر او ہیں ڈوبا۔تو یہ قانون قدرت ہے۔پھر ان لوگوں کا ہاتھ پکڑ کے تبلیغ میں ڈالنا پڑتا ہے۔طریقے آپ بنائیں ، سوچیں ، نظام کی تقسیم کریں، جو لوگ پھر آگے آنا چاہتے ہیں پھر ان کے اوپر اتنی مین پاور ( Man Power) چاہئے آپ کے لئے۔دیکھو کتنی بڑی مین پاور ڈیویلپ (Develope) ہو جاتی ہے یعنی باقی سارے کاموں کے ساتھ پہلو بہ پہلو یہ نظام پورے ملک پر چھا جاتا ہے۔بچوں کے لئے بھی ہیں، بڑوں کے لئے بھی ہیں ان سے میری پوچھ کچھ ہے ان سے باتیں کرنی ہیں۔ایک بچے سے بیٹھ کر باتیں کرنے میں دیکھو کتنا وقت لگے گا۔بعض بچیاں ہیں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ہم تو تبلیغ کرنا چاہتی ہیں ہمیں پتا کوئی نہیں آپ بتائیں۔چنانچہ بعض دفعہ ہماری اردو کلاس میں یا دوسری مجلسوں میں جہاں فیملی ملاقات ہوتی ہے وہاں ان کو سمجھانا پڑتا ہے اور اب اللہ کے فضل سے بچیاں جن کو بالکل پتا نہیں تھا اب وہ تبلیغ کر رہی ہیں۔وہ لٹر پچر بھی تقسیم کر رہی ہیں اور تبلیغ بھی کر رہی ہیں۔ناروے میں یہی سوال اٹھا تھا۔وہاں کی بچیوں نے کہا کہ ہمیں بتائیں ہم کریں کیا۔ان کو میں نے سمجھایا کہ اتنا سا تو کام کرو کہ نارویجن زبان میں ایک مضمون لکھو چھوٹا سا اور پھر مجھ سے چیک کروا لو اور سارے سکولوں میں بھیجو اور ان کو کہو کہ ہمارے پاس یہ یہ چیزیں ہیں اور شروع میں بتادو کہ دیکھو ہم وہ مسلمان نہیں ہیں جو تلوار کے زور سے کسی کو مسلمان بنا سکتے ہوں۔ہم وہ بھی نہیں ہیں جو ہوائی جہازوں کو دھماکوں سے اڑانے والے ہیں۔ہم وہ بھی نہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ تلوار کے زور سے دلوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ہم وہ ہیں جن کو تلوار کے زور سے تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر گردنیں کٹوادی ہیں تبدیل نہیں ہوئے۔تبدیل دماغ سے ہوں گے، تبدیل دلیل سے ہوں گے۔یہ تعارف تو کراؤ پہلے اور پھر پوچھو کہ کتنے دلچسپی لیتے ہیں۔ان کو کہو ہماری خواہش ہے کہ آپ کو مثلاً مفت قرآن کریم آپ کی لائبریریوں میں رکھوا دیں۔اب ایک سوال کے نتیجے میں یہ ساری باتیں پیدا ہوئیں اور ناروے کی جماعت کو یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے فضیلت حاصل ہے کہ جب بھی میں نے ان کو جو کام کہا ہے وہ ضرور کرتے ہیں۔اللہ کے فضل سے کبھی نا کام نہیں کرتے۔چنانچہ