خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 183
خطبات طاہر جلد 16 183 خطبہ جمعہ 7 / مارچ 1997ء رمضان کو دیکھنے کے لئے بھی شہادت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔کسی کو دیکھنا بھی شہادت ہوتی ہے تو فرمایا کہ وہ جھوٹ کا منہ تک نہیں دیکھتے۔اس تسلی کی خاطر کہ اہل علم میں سے کوئی اس بات کی تائید کرتا ہے کہ نہیں۔میں نے (مفردات) امام راغب کو کھولا تو ان کی کتاب میں اسی آیت کے تابع یہی معنے پیش کئے گئے ہیں۔وہ کہتے ہیں ایسی تو بہ کرنے والے جھوٹ کی طرف کسی پہلو سے اس کے پاس بھی نہیں جاتے ، پھٹکتے نہیں اس کے پاس۔تو یہ معنی وہی ہے کہ اس کا منہ تک نہیں دیکھتے بالکل اس سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔وَإِذَا مَرُ وا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا۔اب دیکھیں آیات کا مضمون اسی طرف سے شروع ہوا تھا کہ وہ جب خَاطَبَهُمُ الْجُهَلُونَ قَالُوْا سَلَمَّا ان کے ساتھ مل جل کے بیٹھا نہیں کرتے جاہلوں کے ساتھ ، ان کو سلام کر کے الگ ہو جاتے ہیں۔تو دوبارہ واپس پھر عِبَادُ الرَّحْمنِ میں اس تو بہ نے اس مضمون کو داخل کر دیا یعنی عِبَادُ الرَّحْمٰن کا مضمون شروع ہوا بیچ میں ان کا ذکر جو رستوں کی ٹھوکریں کھا کر بھٹک گئے تھے انہوں نے بچنا ہے تو کس طرح بچیں گے دوبارہ اللہ کے راستے پر پڑنا ہے تو کیسے پڑیں گے، یہ مضمون شروع کرتے ہی وہ صفات دہرانی شروع کر دیں۔وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ کا ایک معنی ہے شرک کے قریب تک نہیں جاتے کیونکہ قرآن کریم نے شرک کو زور فرمایا ہے۔تو پہلے جو شرک سے بچنے کا مضمون ہے وہ اس کے ساتھ اس کا تعلق قائم ہو جاتا ہے۔پس وہ جھوٹ کے قریب تک نہیں جاتے ، شرک کے پاس نہیں پھٹکتے۔جب یہ باتیں ہوں تو پھر لغو باتوں میں ان کو دلچسپی نہیں رہتی۔بے ہودہ لغو باتوں میں جو انسانی دلچسپی ہے اس سے ان کا دل پھر جاتا ہے ان کا مزہ نہیں رہتا ان باتوں میں اور اس کے نتیجے میں ایک چیز یہ پیدا ہوتی ہے وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُ وا بِايْتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صَمَّا وَ عُمْيَانًا يوه یہ لوگ ہیں جن کے سامنے جب خدا تعالیٰ کی باتیں کی جائیں، خدا تعالیٰ مراد ہے، لفظ استعمال ہوا ہے ربهم یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے جب ان کے رب کے نشان پیش کئے جاتے ہیں لَم يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمَّاقَ عُميانا وہ اس کے اوپر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں پڑتے۔اس سے بہروں اور اندھوں والا سلوک نہیں کیا کرتے بلکہ بڑی توجہ کے ساتھ ان چیزوں کو دیکھتے ہیں۔اس کے بعد فرماتا ہے وَالَّذِيْنَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا ذُرِّيَّتِنَا