خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 891 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 891

خطبات طاہر جلد 15 891 خطبہ جمعہ 15 /نومبر 1996ء کر ان کی آواز پر لبیک کہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہارے اندرخشنی پیدا کروں گا تمہیں بہت ہی خوب صورت بنادوں گا یعنی وہ دراصل تمہاری کوشش سے نہیں ہو گا خدا کی خاطر کوشش کرنے کا پھل ہے کہ تمہارا حسن پہلے سے بڑھ جائے۔وَ زِيَادَةٌ ان معنوں میں ہوگا پھر کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اور بھی بہت سی خوبیاں دے گا جو تمہیں پہلے پتا ہی نہیں تھیں، جن سے تم آشنا نہیں تھے اور جو بھی شخص دعوت الی اللہ کے عمل کو اس طرح کرتا ہے وہ جانتا ہے اس کے تجربہ میں آئی ہوئی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس کی خوبیاں بڑھاتا ہے۔کئی باتوں کی طرف اس کی پہلے توجہ نہیں ہوتی جب وہ دعوت الی اللہ کے میدان میں اترتا ہے تو اس کی خوبیاں علم میں بھی بڑھ رہی ہوتی ہیں عمل میں بھی بڑھ رہی ہوتی ہیں، اور وہ ہمیشہ ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔اس کے آخر پر قرآن کریم اس نتیجہ پر اس آیت کو ختم کرتا ہے، یعنی ابھی آیت جاری ہے مگر میں نے صرف جو نتیجے کا پہلا حصہ ہے وہ آج بیان کرنے کے لئے چنا ہے۔وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرُ وَلَا ذِنَّةً ایسے لوگوں کے چہروں پر خدا کبھی سیاہی نہیں چڑھنے دے گا اور کبھی ان کو ذلیل اور نا کام نہیں ہونے دے گا۔کتنا عظیم الشان دعوئی ہے۔کتنا عظیم الشان وعدہ ہے۔حسن تو اپنی ذات کے حوالے سے اس کو پتا لگ ہی جائے گا جب بڑھے گا لیکن دشمن تو بدی کی تلاش میں رہتا ہے اور دشمن بعض دفعہ خدا کی طرف سے عطا فرمودہ حسن کو پہچانتا ہی نہیں کیونکہ اس کی غلیظ ، گندی نظر صرف بدیوں کی تلاش میں ہے اور بعض دفعہ اتنی زہریلی ہو جاتی ہے کہ اس کو حسن بھی برا دکھائی دینے لگتا ہے۔جس کے مذاق ہی بدل جائیں ان کو حسن اچھا نہیں لگتا۔اب چند دن ہوئے ایک جگہ سے یہ اطلاع ملی کہ ہمارے بچے تو MTA میں دلچسپی نہیں لیتے اس لئے ایم۔ٹی۔اے کو ایسا بنائیں کہ وہ دلچسپی لینے لگیں۔میں ان کو لکھوا رہا ہوں کہ آپ وہ ٹیلی ویژن کیوں نہیں دکھاتے جس میں ان کو دلچسپی ہے۔ہمارے ٹیلی ویژن کو ویسے کیوں بنوار ہے ہو۔جس میں ان کو دلچسپی ہے وہ گندگی کے پروگرام ہیں، وہ جنوں بھوتوں کے پروگرام ہیں، وہ آفتوں کے، ڈائنوں کے، بلاؤں کے پروگرام ہیں، خوفناک وجود جو آسمان سے اتر رہے ہیں ، دنیا کے وجود کچھ ان کے مقابلے کر رہے ہیں، فرضی کہانیاں، جھوٹے قصے۔آپ نے ان کے مذاق بگاڑ دئے ہیں تو ہم کیوں اپنے ٹیلی ویژن کا مذاق بگاڑیں۔ان کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔پس وہ حسن کو برا دیکھ رہے ہیں۔جن لوگوں نے