خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 890
خطبات طاہر جلد 15 890 خطبہ جمعہ 15 رنومبر 1996ء اس لئے دوسرا پہلو اس کا یہ ہے اپنے حال پر نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا کریں، انکساری کے ساتھ ، اور پھر جو خوب صورتی ہے اس کے ساتھ جب آپ تعلق جوڑیں گے تو آپ کے ذریعہ پھر اللہ اس سے تعلق جوڑے گا کیوں کہ جو خدا کے بندے خدا کی خاطر کام کرتے ہیں اللہ ان سے بڑھ کر ان کی خاطر کام کرتا ہے ورنہ اللہ چاہتا تو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے بغیر ہی ساری دنیا کی اصلاح فرما سکتا تھا ! ؟ مگر بندوں میں سے اس نے چن لیا یہ بھی اس کے احسانات میں سے ایک بے حد خوبصورت احسان ہے کہ مگر بندوں کو یہ اثر دیا کہ تم آپ ہی اپنے لئے کام کر رہے ہو اور تم کرو گے تو پھر میں تمہارا ساتھ دوں گا، پھر تمہاری مدد کروں گا۔پس اس پہلو سے جب خدا کا کوئی بندہ داعی الی اللہ ، اللہ کی خاطر دعوت دے گا اور محنت کرے گا اور سفر اختیار کرے گا اور کوشش کرے گا، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کی دعوت کو پھل نہ لگیں۔اس ضمن میں آپ یا درکھیں کہ بہت سے داعی الی اللہ جو یہ کہتے ہیں ہم کوشش تو بڑی کر رہے ہیں، ہم نے تو سب کچھ پورا کر دیا اب اللہ کے اختیار میں ہے، کچھ نہیں ہو رہا تو وہ خدا پر الزام لگاتے ہیں اور یہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ ہم صحیح کوششیں کر رہے ہیں۔اگر کوششیں اس اخلاص کے ساتھ ہوں جو خدا چاہتا ہے، اگر منتیں پاک ہوں ، دل پاک اور صاف ہوں، اگر اپنے اندر بھی اَحْسَنُوا کا عمل جاری ہو چکا ہو یعنی دوسروں کے اوپر صرف احسان اور ان کو بہتر بنانے کا تعلق جاری نہ ہو بلکہ اپنی ذات میں بھی یہ کام جاری ہو چکا ہو تو خدا کا یہ دعدہ کیوں پورا نہیں ہو گا کہ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنٰی کہ جو لوگ اپنے آپ کو اچھا بنانا چاہتے ہیں، پہلے تو میں نے دوسروں کے حوالے سے بات کی تھی اب میں اس حوالہ سے آپ کو سمجھا رہا ہوں، ان کے لئے تو لازم ہے کہ اللہ ان کو حُسنی عطا کرے گا۔وَ زِيَادَةٌ اور اور بھی زیادہ۔زِيَادَ میں ایک اور مضمون یہ ہے کہ بہت سی خوبیاں جن کا آغاز کے لحاظ سے بھی کوئی وجود ان میں نہیں تھا یعنی ان سے کام شروع ہو ہی نہیں سکتا تھا وہ نئی خوبیاں بھی ان کو عطا کرنے لگے گا۔تو ایک زِيَادَةٌ کا وہ مفہوم تھا کہ اللہ اپنے فضل کے ساتھ اپنے حسن کا ان کے ساتھ رابطہ قائم کر لے گا۔وہ بہت ہی دل کش مضمون ہے لیکن روز مره جاری و ساری مضمون ایک یہ بھی ہے کہ وہ لوگ جو حسن کے لئے جد وجہد کرتے ہیں ،حسن کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اگر وہ غیروں کا بڑھائیں گے خدا کی خاطر تو اللہ ان کا بڑھائے گا۔اگر وہ اپنا حسن بڑھائیں گے تاکہ غیر ، خدا کا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہوئے اور خدا کی طرف سے آیا ہوا پہچان