خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 871
خطبات طاہر جلد 15 871 خطبہ جمعہ 8 نومبر 1996ء مقابل پر بارہ لاکھ چوبیس ہزار وصولی ہوئی۔یہ کم ہے لیکن جس وقت بند کیا گیا تھا اس وقت یہ وصولی تھی اور ایک غلطی انہوں نے یہ کی ہے کہ پاکستانی روپے کو آج کے حساب سے جب اس کو تقسیم کیا ہے تو یہ رقم کم ہو گئی ہے۔دو سال پہلے جو پاکستانی روپے کی قیمت تھی اگر اگر اس پر ڈھالیں تو پھر یہ رقم باوجود اس کے کہ اضافہ وصولی کے لحاظ سے زیادہ نہیں پھر بھی بڑھ جائے گی لیکن اگلے سال اب آپ دیکھ لیں کہ باسٹھ (62) میں وعدہ چودہ لاکھ چالیس ہزار کا تھا اور روپے کی قیمت گرنے کے باوجود وصولی پندرہ لاکھ آٹھ ہزار تین سو اکیس ہے۔پس اگر کوئی پیچھے کی تھی جو مجھے علم ہے کہ روپوں میں کمی نہیں ہوئی تھی وہ بھی خدا کے فضل سے پوری ہوگئی۔مجاہدین کی تعداد کے لحاظ سے میں نے کہا تھا کہ بڑھا ئیں پہلے ایک لاکھ سے بھی کم تھی تو تحریک جدید میں تو لکھوکھا ہونے چاہئیں۔اب کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں تو تمہیں چالیس لاکھ کا اضافہ ہو چکا ہے جماعت کی تعداد میں، اس پہلو سے ان میں سے تحریک جدید کے مجاہدین آنے چاہئیں تھے۔یہ رفتار بھی کم ہے لیکن بہر حال اضافے کی طرف رجحان ہے ایک لاکھ اکاسی ہزار دوسو انتیس کی بجائے امسال دو لاکھ اٹھارہ ہزار چھ سو چالیس مجاہدین تحریک جدید ہیں اور یہ اضافہ اپنی ذات میں خدا کے فضل سے اکیس فیصد ہے۔سینتیس ہزار کا اضافہ ہوا، اکیس فیصد اضافہ ہے گویا کہ۔ممالک کا جہاں تک تعلق ہے امریکہ نے تحریک جدید کے میدان میں حیرت انگیز طور پر قدم آگے بڑھایا ہے گزشتہ سال ان کی وصولی دولاکھ پچھتر ہزار امریکن ڈالر تھی اور چونکہ انہوں نے وقف جدید میں یہ ارادہ کیا تھا، عزم کیا تھا کہ وقف جدید میں ہم نے دنیا میں کسی کو آگے نہیں نکلنے دیناوہ پورا کر لیا تھا اس لئے میں نے ان پر تحریک جدید میں اتنا زور نہیں دیا۔میں نے کہا کہیں طاقت سے بڑھ کر نہ بوجھ پڑے لیکن از خود ہی ان کو خیال آیا کہ وقف جدید میں ہم نے اتنا کیا ہے تو تحریک جدید کو کیوں پیچھے چھوڑیں؟ آخر ہماری جماعتیں تحریک جدید ہی کا تو پھل ہیں۔اس خیال سے انہوں نے کوشش کی گزشتہ سال ان کی وصولی دولاکھ پچھتر ہزار ڈالرتھی اس سال ان کی وصولی پانچ لاکھ ایک ہزار امریکن ڈالر ہے اور یہ اضافہ بیاسی فیصد بنتا ہے ماشاء اللہ۔اور مجاہدین کی تعداد میں بھی امریکہ نے حیرت انگیز اضافہ کیا ہے، دو ہزار دوسو مجاہدین تھے گزشتہ سال۔یہ سال جو گزرا ہے اس میں تین ہزار آٹھ سو انتالیس مجاہدین بڑھے ہیں۔اب سوال یہ