خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 798
خطبات طاہر جلد 15 798 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء 1 چسپاں ہوتی ہے۔دنیا کی طرف بلانا، دنیا کے آرام کی طرف بلانا ، دنیا کی عزتوں کی طرف بلانا ، دنیا کی وجاہتوں کی طرف، مال و دولت اور حکومتوں کی طرف بلانا یہ سب کشش ثقل کا مظہر ہے۔وہ کشش جو بلندی سے نیچے کی طرف کھینچ رہی ہے اور بڑی طاقت ورکشش ہے۔ہر چیز بلندی پہ ہے اگر وہ محفوظ طور پر انکائی نہ گئی ہو کہیں ذرا بھی بہانہ ملے کشش ثقل کو تو وہ اپنی طرف کھینچ لے گی کسی چیز کو بلندی پر رکھنا ایک حکمت کو بھی چاہتا ہے اور ایسے مضبوط سہاروں کو چاہتا ہے جن میں کشش ثقل پہنچی ہوئی ہے لیکن آپ کو دکھائی نہیں دے رہی یعنی پہاڑوں کی چوٹی پر وہ پتھر جو اٹکا ہوا ہے اور ایسے پتھر بھی ہیں جو لاکھوں سال سے، کروڑوں سال سے شاید اسکے ہوئے ہوں۔کئی ایسے بھی ہیں جوار بوں سال سے اٹکے ہوں گے لیکن وہ ہل نہیں سکتے اور آپ سمجھیں گے کہ کشش ثقل کمزور ہے اور دیکھ لو اس پتھر کو تو کھینچ کر نیچے نہیں لاسکی۔کشش ثقل اس پتھر تک پہنچی ہوئی ہے وہ اس لئے مضبوطی سے قائم ہیں کہ کشش ثقل نے اسے تھاما ہوا ہے۔اس لئے کشش ثقل کا بلندی اور ڈھلائی سے جو تعلق ہے یا اتران سے ، یہ تعلق آپ کو دکھائی نہیں دے رہا مگر عملاً ڈھلوان ہو یا نشیب ہو ،نشیب اور ڈھلوان ہم اس چیز کو کہتے ہیں جہاں کشش ثقل آکر ایک مقام پر ایک چیز کو روک لیتی ہے ،اس بلند مقام پر کشش ثقل پہنچ جاتی ہے، اس کو کھینچ رہی ہوتی ہے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پہاڑ جو ہیں یہ کبھی چند سیکنڈ کے لئے بھی وہاں اٹک نہیں سکتے تھے اگر کشش ثقل سے ان کو طاقت عطا نہ کی ہوتی تو یہ چٹان یہ پہاڑ سارے کے سارے یہ ہوا کے ہلکے سے جھونکے کے ساتھ بھی زمین کے ساتھ ہموار ہو جاتے اور کوئی ان کی حرکت کو روک نہ سکتا۔پس کشش ثقل کے مضمون کو سمجھیں۔یہ بلندی تک اثر انداز ہوتی ہے مگر اگر مقناطیس کی طاقت کو ایسے استعمال کیا جائے کہ کوئی دوسرا سہارا نہ ہو مقناطیس اس چیز کو اٹھا لے تو یوں محسوس ہوگا جیسے کشش ثقل نا کام ہوگئی لیکن یہ بھی درست نہیں ہے وہاں بھی کشش ثقل ہی کامیاب ہوتی ہے کیونکہ وہ اٹھانے والا وجود جو مقناطیس کو پکڑے ہوئے ہے یا جس کے ساتھ مقناطیس لگایا گیا ہے وہ خود کشش ثقل کے اوپر سہارا لئے ہوئے ہے۔لیکن آسمان سے کوئی طاقت جیسا کہ سیاروں کی طاقت ہے سورج کی طاقت ہے دوسری بڑی طاقتیں ہیں وہ زمین کو اس کی کشش ثقل سمیت کھینچ رہی ہیں اور ساری کائنات کو کوئی ایک طاقت ہے جو کسی طرف کھینچ رہی ہے جس کے متعلق سائنسدان کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں