خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 543
خطبات طاہر جلد 15 ہوگا اور اس مصرعہ کو بیان فرمایا ہوگا۔543 خطبہ جمعہ 12 جولائی 1996ء اب رہا MTA کے تعلق میں جو میں آپ سے باتیں کرنا چاہتا ہوں۔یہ مضمون بھی ایسا ہے جو میں بار ہا بیان کر چکا ہوں اور مختلف مواقع پر مثلاً جرمنی میں ، ہالینڈ میں کینیڈا میں، اور پھر امریکہ میں بھی جماعت کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ چوبیس (24) گھنٹے MTA کو ایسے وڈیوز سے بھرنا، ایسے پروگراموں سے بھرنا کہ وہ سارے دلکش بھی ہوں اور معلومات سے بھی لبریز ہوں اور رجحانات کو مادہ پرستی سے دین کی طرف مائل کرنے والے ہوں یہ ہمارا ایک بہت عظیم چیلنج ہے جو ہم نے قبول کر لیا ہے اسے نبھانا ہے۔اب اس کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور بہت عقل اور فہم کے ساتھ پروگرام بنانے کی ضرورت ہے۔کیسے پروگرام بنائے جائیں۔یہ وہ تفاصیل ہیں جو میں پہلے جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے جرمنی میں، ہالینڈ میں اور کینیڈا اور امریکہ میں کسی حد تک بیان کر چکا ہوں اور ان کے خلاصے تیار کروا کے افریقہ میں تمام جماعتوں کو بھجوا دیئے تھے تا کہ جو افریقہ کا دن ہم منائیں اس میں ان کی طرف سے ایسی وڈیوز مل جائیں جو میری خواہش کے مطابق دلچسپ بھی ہوں اور معلوماتی بھی ہوں۔دینی رنگ ان میں غالب ہو اور ایک جشن کی کیفیت بھی ہو لیکن جو وڈیوز آئیں اور آپ نے دیکھیں ان میں مشکل سے چند ایسے مقامات دکھائی دیئے جو ان کوائف پر پورے اترتے ہیں جو میں نے پیش کئے ہیں اور بڑی افراتفری میں جہاں سے بھی کوئی ٹکڑا ایسا ملا جو دلچسپ بھی ہو اور کچھ دوسرے فوائد بھی رکھتا ہو وہ نکال کر آپ کے سامنے رکھا گیا۔ہوسکتا ہے کہ لمبے عرصے کے انقطاع کی وجہ سے وہاں کے ہمارے مختلف ممالک کی جو جماعتیں ہیں انہیں میری پہلی ہدایات پہنچی نہ ہوں اور جو خلا صے لکھے گئے وہ پوری طرح واضح نہ ہوں۔مگر اکثر ممالک جیسا کہ منشاء تھا اس کے مطابق وڈیو نہیں بنا سکے۔اگر یہ عذر ہو کہ ان کے پورے سامان نہیں ہیں تو پہلے خط کے جواب میں ان کو لکھنا چاہئے تھا۔پھر ہمارا فرض تھا کہ جب ان سے توقع رکھتے ہیں تو اس کے ذرائع بھی مہیا کریں لیکن وہ نہ لکھنا اور ذہن پر یہ اثر رہنا کہ وہ سامان موجود ہوں گے اور پھر وہ چیز نہ بنے تو اس سے بہت کوفت ہوتی ہے اور دنیا جو تو قعات رکھ رہی تھی وہ پوری نہ ہوں تو احمدی ، غیر احمدی ہر قسم کے لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں ان کے اوپر ایک احمدیت کی Efficiency کا، اس کی کارکردگی کا اچھا اثر نہیں پڑتا۔پس اس پہلو سے آپ یا درکھیں وہ پروگرام جو میں نے بیان