خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 544 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 544

خطبات طاہر جلد 15 544 خطبہ جمعہ 12 جولائی 1996ء کئے ہوئے تھے وہ ہم نے بہر حال بنانے ہیں۔اور افریقہ کے حوالے سے خصوصیت سے میں چند مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں مثلاً یوگنڈا کی بات تھی۔یوگنڈا کو چاہئے تھا کہ اپنے تاریخی اہم واقعات کو ٹیلی ویژن میں پیش کرنے کے لئے اس کا کوئی طریقہ اختیار کریں۔اپنے جغرافیائی اہمیت کے مقامات کو پیش کرنے کے لئے اور ایسے مقامات جہاں تاریخ اور جغرافیہ دونوں مدغم ہو جاتے ہیں ان کے متعلق بڑے دلچسپ پروگرام پیش کئے جاسکتے تھے۔وہاں کی اقتصادیات ، وہاں کا رہن سہن ، وہاں کی قوموں کے اختلافات اور تاریخ میں یوگنڈا نے کیا کردار ادا کیا اور وہ زمانہ جب کہ سارے افریقہ میں تعلیم کے لحاظ سے سب سے اونچا ملک یوگنڈا سمجھا جاتا تھا۔اس کی پیدا وار کیا کیا ہے؟ وہاں Lake Victoria کیا کردار ادا کرتی ہے اور دریائے نیل کا دہانہ کیا ہے اور اس کے متعلق آنحضرت ﷺ نے کیا فرمایا تھا اور کس شان کے ساتھ اس زمانے میں وہ پیش گوئی پوری ہوئی۔یہ ساری باتیں ایسی دلچسپ ہیں کہ اگر کبھی کوئی خوب صورت مناظر دکھائے جائیں پھر کچھ تبصرے ساتھ ساتھ چل رہے ہوں تو بہت لمبا مضمون ہے وڈیوز کا جو یوگنڈا سے ہی تعلق رکھتا ہے۔احمدیت وہاں کب آئی ؟ کون تھے احمدیت لانے والے ؟ وہ کہاں دفن ہیں ؟ ان کی قربانیاں ، ان کے کتبے دکھائے جانے ، کس سن میں آئے تھے، کیا کیا قربانیاں کیں؟ ان کے خاندان اب کہاں پھیل گئے ہیں ؟ اور سیاست کے لحاظ سے یوگنڈا کن کن ادوار سے گزرا ہے۔اس پر غیر قوموں نے کب قبضہ کیا۔اس سے پہلے کیا کیفیت تھی۔اتنے مضامین ہیں کہ وہ اگر حقیقت میں اچھی فلموں میں ڈھالے جائیں تو ساری دنیا کے لئے بے حد باعث کشش بھی ہیں اور علم میں اضافہ کرنے والے بھی ہیں۔مبلغین کی تاریخ مبلغ پہلے کون آیا تھا پھر کون آیا ؟ کن حالات میں انہوں نے وہاں گزارے کئے ہیں، کس تنگی ترشی سے انہوں نے وقت گزارے ہیں اور دین کی خدمت میں کیا کیا بہادری کے کارنامے سرانجام دیئے ہیں وہاں کے مقامی خاندان ، اولین کون تھے ، کیسے آئے ، انہوں نے کیا کیا دکھ دیکھے ، کن کن مصیبتوں پر صبر دکھایا۔وہاں کے معاندین کے حالات اور جب خوب جوش کے ساتھ مقابلے ہوئے ہیں تو کس طرح اللہ تعالیٰ کی تائید ظاہر ہوئی ہے اس شان کے ساتھ کہ مخالف کو نا مراد اور ناکام بنا کے دکھا دیا اور خدا تعالیٰ نے اپنے پاک بندوں کی تائید فرمائی۔یہ یوگنڈا