خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 515
خطبات طاہر جلد 15 515 خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء کی ہتک ہوئی اور ان کی بے حرمتی کی گئی تو پھر اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ نے ضرور ان سے انتقام لیا۔(صحیح مسلم ، كتاب الفضائل ، باب مباعدته للاثم واختياره من المباح ، أ سهله و انتقامه لله عند انتهاك حرماته ) آنحضوری اطاعت کے دائرے کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ متنبہ فرماتے ہیں کہ امیر کی اطاعت کرو، میری خاطر اطاعت کرو اس لئے کہ میرے نظام کا وہ ایک حصہ ہے اور خدا سے تعلق میں وہ تمہیں اطاعت کا حکم دیتا ہے یا بعض باتوں سے بچنے کا حکم دیتا ہے۔فرمایا اس تعلق میں یاد رکھو کہ کبھی غیر اللہ کی اطاعت نہیں کرنی۔یہ محض اللہ کی اطاعت ہے جس کی خاطر تم بندے کے سامنے سر جھکا رہے ہو۔پس اس کی پہچان یہ ہوگی کہ اگر وہ کبھی معصیت کا حکم دیتا ہے تو ہرگز اس کی امارت کے نام پر اس کی معصیت میں اور اس کے سامنے سر نہیں جھکانا اور کبھی معصیت کے کام میں خدا تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی کے معاملے میں کسی بندے کی اطاعت نہیں کرنی۔۔اس کی ایک مثال حضرت علی یوں بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے ایک لشکر روانہ فرمایا اور اس کو اطاعت کی ہدایت فرمائی۔ایک موقع پر اس امیر نے جو کم فہم تھا لوگوں کی اطاعت کو آزمانے کی خاطر آگ جلوائی اور حکم دیا اور پوچھا کہ اگر میں تمہیں اس آگ میں کود جانے کا حکم دوں تو کیا تم میری بات مانو گے تو بعض سادہ لوح لوگوں نے عرض کیا ہاں آپ ہمارے امیر ہیں۔آپ اگر ہمیں آگ میں کود جانے کا حکم دیں گے تو ہم مان جائیں گے اور بعض نے کہا کہ معصیت میں امیر کی کوئی اطاعت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے جس فعل سے منع فرمایا ہے اس میں ہم ہرگز تمہاری اطاعت نہیں کریں گے۔جب واپسی پر یہ معاملہ آنحضور کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا اگر یہ لوگ آگ میں کو دجاتے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم امیر کی اطاعت کی خاطر کود جائیں گے تو ہمیشہ اس آگ میں جلتے رہتے کیونکہ امیر کی اطاعت محض معروف اور جانے پہچانے اچھے امور میں ہے۔کھلی معصیت والے کاموں میں امیر کی کوئی اطاعت نہیں۔(صحيح مسلم ، كتاب الأمارة باب وجوب طاعة الأمر في غير معصية، وتحريمها في المعصية ) پس دیکھو خدا تعالیٰ نے آپ کو بندے کی اطاعت سے کیسے آزاد فر ما دیا ہے۔امیر کی اطاعت جتنی بھی کامل ہے وہ محض خدا کی اطاعت ہے اور جہاں بھی امیر خدا کی اطاعت کے دائرے سے سرمو بھی فرق کرتا ہے آپ کی گردنیں اس کی اطاعت سے آزاد فرما دی گئی ہیں۔اس اطاعت کا نام