خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 516 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 516

خطبات طاہر جلد 15 516 خطبہ جمعہ 28 جون 1996ء ڈکٹیٹرشپ رکھنا اس سے بڑی جہالت اور کیا ہوسکتی ہے۔پس ہم نے تمام دنیا میں اسلامی اطاعت کی روح پیدا کرنی ہے، اس کے نمونے دکھانے ہیں اور تمام دنیا میں اسلامی اطاعت حاصل کرنے کے سلیقے حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ کے حوالے سے بتلانے ہیں اور تمام ملکوں میں جہاں کثرت سے اس وقت احمدیت پھیل رہی ہے ہمیں اس کی شدید ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم فریضے کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وہ ہمارا حامی وناصر ہو اور ہمیشہ ہم اسلام کے نظام اطاعت کو جاری وساری رکھ سکیں اور اس کے اعلیٰ تقاضوں کو پورا کرسکیں کیونکہ اسی میں ہماری زندگی ہے اور اسی میں ہمارا اطمینان ہے اور اسی میں ہماری صلاحیت ہے۔آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ بہترین وہ لوگ ہیں جن کے امیر اپنے ماتحتوں کو دعائیں دیتے رہیں۔یہ وہ بہترین اطاعت ہے جو اسلامی اطاعت ہے۔اللہ ہمیں اس اطاعت کے نمونے دنیا میں قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین چار بجے چونکہ وقت ختم ہو جاتا ہے کیونکہ دو طرفہ تعلق ہمارا رابطہ کٹ جاتا ہے اس لئے جلدی میں مجھے بعض اہم امور چھوڑ نے بھی پڑے اور آپ نے دیکھا ہوگا میرے طرز بیان میں کچھ تھوڑی سی افراتفری پائی جاتی تھی وہ وقت کی طرف خیال جاتا تھا تو طبیعت میں ایک جلدی پیدا ہو جاتی تھی۔کوشش کرتا تھا کہ کوئی قابل ذکر امر رہ نہ جائے۔مگر جہاں تک میرا خیال ہے جو نہی چار بجے ہیں اس وقت تک میں اپنی بات ختم کر چکا تھا۔اگر کوئی ٹکڑا تھوڑ اسارہ بھی گیا ہو تو انشاء اللہ بعد میں انگلستان سے جب ہم اسی خطبہ کو اٹھا کر عالمی روابط کے ذریعے دنیا میں پھیلائیں گے تو سب تک پہنچ جائے گا۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ابھی چند منٹ اوپر دیئے گئے ہیں اور یہ بات جاری ہے تو آخر پر میں تمام دنیا کی جماعتوں کو جو اس وقت یہ خطبہ سن رہی ہیں امریکہ کے اس اجتماع کے لئے اور اس کی کامیابی کے لئے دعا کی تحریک کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ امریکہ کی جماعت بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہر پہلو سے آگے قدم بڑھا رہی ہے۔ابھی تربیت کی بہت حد تک کمی ہے اور خصوصاً ان بچوں میں کمی ہے جو یہاں پیدا ہوئے اور ان نو مبائعین میں کمی ہے جو بڑی عمر میں آکر جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔یہ بہت ہی اہم ذمہ داری کے تقاضے ہیں جو ہمیں پورے کرنے ہیں اور اطاعت کے مضمون پر جو میں