خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 459 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 459

خطبات طاہر جلد 15 459 خطبہ جمعہ 14 /جون 1996ء طرف سے تھا اس کے متعلق یہ اعلان ہوا ہے سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا ہمارا اور کوئی کام نہیں ہے لیکن جہاں جس کو مامور بنایا گیا ہے اس کے رخ سے دیکھیں تو اسے سمع اور اطاعت کی روح پیدا کرنے کے لئے اپنی جان کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔اپنے آرام کو قربان کرنا پڑتا ہے۔وہ تمام نفسیاتی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں جن کے نتیجہ میں پھر یہ ایسی جماعت پیدا ہو۔تو ایک طرف سے مضمون کو دیکھا جائے تو مضمون بعض دفعہ بگڑ جاتے ہیں اور غلط استدلال پیدا ہو جاتے ہیں اور لوگ غلط استدلال کے نتیجہ میں خود اپنی ہلاکت کا موجب بن جاتے ہیں۔اب یہی صورت حال اگر آج کل کے حالات پر جو جماعتوں میں رونما ہوتے رہتے ہیں چسپاں کر کے تفصیل سے دیکھیں تو آپ کے سامنے یہ مسئلہ خوب کھل کے آجائے گا۔ایک امیر ہے جو اپنی رحمت اور شفقت کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔ذاتی تعلقات کو محض اس لئے نہیں بڑھاتا کہ خدا کی خاطر اب وہ مجبور ہے اور برداشت اور حوصلہ پیدا نہیں کرتا اور اس فکر میں نہیں رہتا کہ جس طرح بھی ممکن ہے مجھ سے محبت اور احسان کے رشتوں میں یہ لوگ باندھے جائیں۔وہ امیر اپنی جماعت میں ویسی اطاعت کے نمونے نہیں دیکھ سکتا۔ناممکن ہے بلکہ بسا اوقات وہاں ٹھوکر کے واقعات کثرت سے دکھائی دیں گے۔چھوٹی سی بات ہوئی اور لوگ ناراض ہو کے بھاگ گئے۔امیر سے نہیں بھاگے اپنی عاقبت سے بھاگ گئے۔اپنی آخرت تباہ کر لی۔لیکن اس صورت میں دونوں یکساں ذمہ دار نہیں ہیں تو کم سے کم کچھ نہ کچھ ذمہ داری دونوں پر عائد ہوتی ہے۔برابر کا لفظ کہنا مشکل ہے اللہ بہتر جانتا ہے۔بعض دفعہ ایک ذمہ داری کسی پر کم کسی پر زیادہ مگر ذمہ دار دونوں ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ان لوگوں کی بدنصیبی ہے جو ایسے امیر کی امارت میں ہیں جو ان سے رحمت اور شفقت کا سلوک نہیں کرتا اور اس امیر کی بھی بدنصیبی ہے جو کرتا بھی ہو تو کچھ خودسروں کا امیر بنایا گیا ہے کیونکہ بعض دفعہ یہ امیر کے قصور کی وجہ سے خودسری نہیں آتی بعض جماعتوں میں کچھ گھٹلیاں بن جاتی ہیں۔کچھ شریروں کی گھٹلیاں جن کا شغل ہی یہ رہتا ہے کہ کچھ ایک گروہ یہاں بنالیا ایک گروہ وہاں بنالیا اور تاک میں رہتے ہیں کہ امیر سے جو بھی ہو جب بھی کو ئی غلطی ہو اس کو پکڑیں اور بلند آواز سے کہیں کہ یہ دیکھو یہ حرکتیں کر رہا ہے ہم اس کے ساتھ نہیں چل سکتے۔موقع ملے تو دھمکیاں بھی اس کو دیں۔ایسے ظالموں کی کینسر کی گھٹلیاں بھی کئی جگہ موجود ہیں اور جہاں یہ موجود ہیں وہاں امیر کو ہم نے بدل بدل کے دیکھ لیا۔انتہائی رافت کرنے والا ، شفقت